Inquilab Logo

بنگال کی رنجی فائنل میں کامیابی کیلئے کوششیں

Updated: March 12, 2020, 2:58 PM IST | Agency | Rajkot

فائنل کی پہلی اننگز میں سوراشٹر نے ۴۲۵؍رن بنائے۔ جواب میں بنگال نے ۳؍وکٹ گنواکر ۱۳۴؍رن بنائے

Ranji Trohpy, Bengal vs Saurashtra - Pic : PTI
رنجی ٹرافی ۲۰۲۰ ، بنگال کا مقابلہ سوراشٹر سے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

پچ تنازع اور محدود ڈی آر ایس کے استعمال کے  سبب    بنگال کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں ۴۲۵؍رن بنانے والی سوراشٹر کی ٹیم سے   رنجی فائنل میں ۲۹۱؍ رن پیچھے ہے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگال نے ۳؍وکٹ گنوا کر ۱۳۴؍رن بنالئے تھے۔ اس وقت کریز پر ردھیمان ساہا ۴؍رن اور سودیپ چٹرجی ۴۷؍رن بناکر موجود تھے۔ 
 فائنل میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک بنگال نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۳۴؍ رن بنائے تھے۔ بنگال کے اوپنر سودیپ کمار گھارامی (۲۶؍رن ) اور کپتان ابھیمنیو  ایشورن (۹؍رن) اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم ، اس کے بعد ، سودیپ چٹرجی (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) اور منوج تیواری ( ۳۵؍رن) نے ٹیم کو راحت دینے کی کوشش کی لیکن جانی نے تیواری کو آؤٹ کرکے مہمان ٹیم کو ایک اور جھٹکا دیا۔  خیال رہے کہ بنگال کے کوچ ارون لال نے میچ کے پہلے دن  راجکوٹ کی پچ کو خراب قرار دیا تھا لیکن میزبان ٹیم نے اس کا دفاع کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK