Inquilab Logo

سریش رینا کی ٹیم انڈیا میں اب واپسی ممکن نہیں:بریڈ ہوگ

Updated: July 29, 2020, 12:09 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازسریش رینا طویل عرصے سے ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم سابق آسٹریلیائی اسپنر بریڈ ہوگ کا خیال ہے کہ اب رینا کی ٹیم انڈیا میں واپسی ممکن نہیں ہے اور شاید ہی انھیں ہندوستان کی طرف سے مزید کھیلنے کا موقع ملے

Suresh Raina - Pic :  INN
سریش رائنا ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازسریش رینا طویل عرصے سے ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم سابق آسٹریلیائی اسپنر بریڈ ہوگ کا خیال ہے کہ اب رینا کی ٹیم انڈیا میں واپسی ممکن نہیں ہے اور شاید ہی  انھیں ہندوستان کی طرف سے مزید کھیلنے کا موقع ملے۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے التوا  ہونے سے ایسے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں  کے کریئرپر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جو رواں سال کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو گیٹ وے کے طور پر دیکھ رہے تھے تاکہ ان کا نام بین الاقوامی ایونٹ کے انتخاب کے لئے قابل غور ہو سکے۔سابق آسٹریلیائی کرکٹر  بریڈہوگ نے ​​سوشل میڈیا ویڈیو چینل پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ہوگ سے دریافت کیا گیا کہ کیا اب جب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو موخر کردیا گیا ہے تو ایسے میں بلے باز سریش رینا کے پاس ٹیم انڈیا میں واپسی کا کتنا موقع ہے تو اس پر ان کا جواب واضح اور نفی میں تھا۔ہوگ نے ​​کہا کہ اگر آپ اس وقت ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر پر نگاہ ڈالیں تو وراٹ کوہلی ابھی نوجوانوں کو شامل کرنے پر خاص توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔شریس ایئر نے چوتھے نمبر پر بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ وہی بیٹنگ آرڈر ہے جہاں سریش رینا کو بیٹنگ کرنے کی ذمہ داری دی جاتی تھی ۔ مجھے نہیں لگتا کہ  رینا نچلے آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں ۔
 انہوں نے مزید کہا کہ وہ واحد بلے باز ہیں  جو پورے درمیانی اوور میں تین یا چار نمبر پر بلے بازی کرنے آتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستانی کرکٹ میں ان کا کوئی کردار اب باقی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK