Inquilab Logo

بریسنن کا کاؤنٹی کیلئے وارکشائر کے ساتھ ۲؍ سال کا معاہدہ

Updated: July 23, 2020, 11:43 AM IST | Agency | London

انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق فاسٹ بالر ٹم بریسنن نے کاؤنٹی چمپئن شپ کے لئے وارکشائر کیساتھ ۲؍ سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

Tim Bresnon
ٹم برسنین

 انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق فاسٹ بالر ٹم بریسنن نے  کاؤنٹی چمپئن شپ کے لئے وارکشائر کیساتھ ۲؍ سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔بریسنن کا معاہدہ ۲۰۲۲ء کے سیزن کے اختتام تک ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظوری کے تحت معاہدے میں۲۰۲۰ء کے سیزن کا باقی حصہ شامل ہوگا۔
 ٹم بریسنن کے ۲؍ سالہ معاہدے کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ وارکشائر کے ساتھ معاہدے کے بعد ٹم بریسنن کی یارکشائر کے ساتھ۱۹؍ سالہ رفاقت ختم ہوگئی ہے۔ ٹم بریسنن نے۲۰۰۳ء میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف یارکشائر کلب کی طرف سے کلب کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ ٹم بریسنن نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت۲۰۱۴ءاور ۲۰۱۵ء میں یارکشائر کی بیک ٹو بیک ٹائٹل فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایک سال بعد سیزن کے کلب کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتا تھا۔
 بریسنن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں وارکشائر میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا کلب ہے جس کی میں نے ہمیشہ تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یارک شائر اور انگلینڈ کے ساتھ ایجبسٹن میں کھیلنے میں پوری طرح لطف اٹھاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری پال فاربریس کے ساتھ کلب کے حوالے سے کافی دیر بات چیت ہوئی ہے کہ میں کلب کو آگے لے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور ہم دونوں اس اقدام کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری شدید خواہش ہے کہ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کلب کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK