Inquilab Logo

ٹوکیو میں ہندوستانی پہلوان ۴؍ تمغے جیتیں گے : برج

Updated: February 22, 2021, 12:15 PM IST | Agency | Jalandhar

ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان پہلوان اس سا ل جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں ۴؍ تمغے جیتیں گے۔

 Brijbhushan Sharan Singh.Picture:INN
برج بھوشن شرن سنگھ ۔ تصویر :آئی این این

ہندوستانی کشتی فیڈریشن  کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان پہلوان اس سا ل جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں ۴؍ تمغے جیتیں گے۔ برج بھوشن نے یہ بات  لولی پروفیشنل یونیورسٹی جالندھر میں شروع ہونے والی دو روزہ نیشنل گریکو رومن ریسلنگ چمپئن شپ سے پہلے ریفری کلینک میٹنگ کے دوران تمام تکنیکی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ برج بھوشن نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان نے ریسلنگ میں میڈل جیتا تھا ، لیکن اس بار ۴؍ کھلاڑی اولمپکس میں ملک کے لئے  تمغہ جیتیں گے۔  ہندوستان کی ریسلنگ اسوسی ایشن کی طرف سے جگجیت ریسلنگ اکیڈمی کی قیادت میں  ایل پی یو میں۶۵؍ ویں سینئر گریکو رومن نیشنل چمپئن  شپ شروع ہوئی۔اس دو روزہ اس چمپئن  شپ میں پورے ملک سے۳۰۰؍ سے بھی زیادہ پہلوان الگ الگ وزن کے۱۰؍ زمروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران تکنیکی افسران کو دیانتداری سے فیصلہ کرنے اور ٹیم میں آئے پہلوانوں کو ضابطہ میں رہ کر کشتی مقابلے کھیلنے کے لئے صدر نے تحریک دی۔   یاد رہے کہ چمپئن شپ میں مہمان خصوصی طور پر  رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ ، ایم ایل اے گرو پرتاپ وڈالا ، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے شرکت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK