Inquilab Logo

برسبین ٹیسٹ:شاردل اور سندر کے سامنے آسٹریلوی گیند بازبے بس

Updated: January 18, 2021, 12:57 PM IST | Agency | Brisbane

دونو ں کھلاڑیو ں نے ٹیم انڈیا کی اننگزکو استحکام بخشا۔ ہندوستان پہلی اننگز میں ۳۳۶؍رن پر آؤٹ ۔ ٹھاکر اور سندر کی نصف سنچری۔ آسٹریلیا کو معمولی برتری حاصل

Washington Sundar, Shardul Thakur.Picture :INN
واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر۔ تصویر:آئی این این

کریئر کا پہلاٹیسٹ کھیلنے والےآل راؤنڈر واشنگٹن سندر (۶۲) اوردوسال کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنےوالے   شاردل ٹھاکر (۶۷) کی بہترین اور زبردست نصف سنچری سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے دن اپنا چوتھا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلا اور اتوارکو پہلی اننگز میں ۳۳۶؍رن بنا کر میزبان ٹیم کو بڑی سبقت حاصل ہونے سے روک دیا ۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں۳۳؍رن کی برتری حاصل ہوگئی۔دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ گنوائے ۲۱؍رن بنالئے تھے اور اس کی مجموعی برتری ۵۴؍رن ہوگئی ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کریز پر ڈیوڈ وارنر ۲۰؍رن اور مارکس ہیرس ایک رن بناکر موجود تھے۔اس سے قبل ہندوستان نے ایک وقت میں۱۸۶؍ رن پر ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا بڑی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن آخری ۴؍ بلے بازوں نے۱۵۰؍رن کا اضافہ کرکے ہندوستان کو ایک قابل احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ سندر اور ٹھاکر نے ۷؍ویں وکٹ کے لئے ۱۲۳؍رن کی شاندار شراکت میں ہندوستان کو بحران سے بچالیا۔ آف اسپن آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے اپنی اننگز میں۱۴۴؍ گیندوں میں۶۲؍رن کی مدد سے ۷؍چوکے اور ایک چھکا لگایا  جبکہ تیز گیند باز ٹھاکر نے۶۷؍گیندوں پر جارحانہ رویہ کے ساتھ ۹؍ چوکے اور۲؍چھکے لگائے۔ ۱۰؍ ویں بلے باز محمد سراج نے بھی۱۰؍ گیندوں پر۱۳؍رن  میں ۲؍چوکے لگاتے ہوئے مفید شراکت کی۔ زخمی فاسٹ بولر نودیپ سینی نے۱۴؍ گیندوں پر ۵؍ رن میں ایک چوکا لگایا۔ آخری بلے باز ٹی نٹراجن ۹؍ گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
 ہندوستان کی اننگز میں   چیتشور پجارا نے ۲۵؍رن ، کپتان اجنکیا رہانے نے۳۷؍رن ، مینک اگروال نے۳۸؍رن اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے۲۳؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ۵۷؍ رن دے کر ۵؍وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ مشیل اسٹارک نے۸۸؍ رن دے کر۲؍ وکٹ ، پیٹ کمنس نے۹۴؍ رن پر ۲؍وکٹ اور ناتھن لاین  نے  ۶۵؍رن دے کر ایک وکٹ لیا۔دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۶؍ اوورس میں۲۱؍رن  بنائے تھے اور ان کی مجموعی برتری ۵۴؍ رن تھی۔ مارکس ہیرس۱۴؍ گیندوں پر۱۴؍ اور ڈیوڈ وارنر نے۲۰؍ گیندوں میں۲۲؍رن میں۳؍ چوکوں کی مدد سے کریز پر ہیں۔ اس سیریز میں یہ۴؍ اننگز میں وارنر کا سب سے اچھا اسکور ہے۔ ہندوستان نے سنیچر کی رات کھیل کا آغاز ۶۲؍ رن پر ۲؍ وکٹ پر کیا تھا۔ پجارا نے اننگز کی قیادت ۸؍ رن اور رہانے نے ۲؍رن سے کی۔ ہندوستان کا اسکور۱۰۰؍رن کے پار پہنچا تھا کہ ہیزل ووڈ نے پجارا کو وکٹ کیپر ٹم پین نے کیچ کروایا تھا۔ پجارا کا وکٹ۱۰۵؍رن  کے اسکور پر گرا۔ پجارا نے اپنی اننگز میں۹۴؍گیندوں میں ۲۵؍ رن کی اننگز میں ۲؍ چوکے لگائے ۔ پجارا اور رہانے نے تیسرے  وکٹ کے لئے۴۵؍ رن کی شراکت کی۔رہانے اور مینک نے چوتھے  وکٹ کے لئے۳۹؍ رن کا اضافہ کیا کہ اسٹارک نے رہانے کو میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ دے کر چوتھا دھچکا دیا۔ رہانے نے ۹۳؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے اور۱۴۴؍رن کے اسکور پر ان کا وکٹ گر گیا۔ مینک۷۵؍ گیندوں پر۳؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۸؍ گیندوں میں ہیزل ووڈ کا دوسرا شکار بن گئے۔ مینک کا وکٹ۱۶۱؍رن  کے اسکور پر گرا۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے سے محروم رہنے والے پنت۲۹؍گیندوں  میں ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۲۳؍ رن بنا کرٹیم کے۱۸۶؍رن  کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ہیزل ووڈ نے پنت کو بھی آؤٹ کیا۔ ۶؍ وکٹ گرنے کے بعد ، ہندوستان کی حالت نازک نظر آرہی تھی کیونکہ وہ اب آسٹریلیائی اسکور ۳۶۹؍ رن کے اسکور سے ۱۸۳؍ رن پیچھے تھا لیکن پھر سندر اور ٹھاکر نے ۷؍ویں وکٹ کے لئے عمدہ بیٹنگ اور سنچری کی شراکت کی۔ یہ ہندوستان کی بہترین اننگز کی شراکت تھی۔کمنس نے ٹھاکر کو بولڈ کرکے شراکت توڑ دی۔ ہندوستان کا ۷؍وا ںوکٹ۳۰۹؍رن کے اسکور پر گرا۔ سینی۳۲۰؍رن  پر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK