Inquilab Logo

بمراہ کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہونے کا امکان

Updated: March 03, 2021, 11:38 AM IST | Agency | Ahmedabad

ہندوستانی تیز گیندباز کے باہر رہنے سے ٹیم مینجمنٹ کو دیگر نئے گیندبازوں کو آزمانے کا موقع ملے گا

Jasprit Bumrah. Picture:INN
جسپریت بمراہ۔تصویر :آئی این این

 ہندوستان  کے تیز گیندباز  جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں اور اس طرح  ہندوستانی ٹیم میں ان  کے لوٹنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ بمراہ کو گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا اور اب ان کے  ون ڈے سیریز سے بھی باہر رہنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف محدود اوورس کے کرکٹ سے بمراہ کی عدم موجودگی سے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ ٹی ۲۰؍ سیریز۱۲؍ مارچ سے احمد آباد میں شروع ہوگی  جبکہ ون ڈے سیریز۲۳؍ مارچ سے پونے میں بایوببل میں شائقین کی عدم موجودگی میں شروع ہوگی کیونکہ مہاراشٹر میں کووڈ ۱۹؍ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بمراہ نے بی سی سی آئی سے  چھٹی کی درخواست کی تھی اور ہندوستانی کرکٹ بور ڈ نے انہیں منظوری دے دی تھی۔ خیال رہے کہ بمراہ دورۂ آسٹریلیا میں زخمی ہونے کے بعد وطن لوٹ آئے تھے جس سے دیگر گیندبازوں کو کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ اس بار بھی دیگر گیندبازاپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK