Inquilab Logo

کرسٹل پیلس کو ’مسمار ‘کرکے مانچسٹر سٹی نے خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا

Updated: May 02, 2021, 12:45 PM IST | London

ای پی ایل کے میچ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود سٹی نے کرسٹل کوصفر۔۲؍ سے شکست دے دی۔ سٹی کے اسٹار کھلاڑی اگیورو نے ایک گول کیا

Manchester City`s Sergio Aguero can be seen scoring.Picture:PTI
مانچسٹر سٹی کے سرجیو اگیورو کو گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو ہونےوالے میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے کرسٹل پیلس کو شکست دے کر خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ٹیم نے کرسٹل کو صفر۔۲؍ سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور ٹیبل میں اپنی  پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ 
 مانچسٹر سٹی کو اس میچ میں حالانکہ فرسٹ ہاف میں جدوجہد کرنی پڑی  اور دونوں  ٹیموں کے درمیان اسکور صفر۔ صفر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں سٹی کے کھلاڑیوں نے نئے سرے سے حملہ شروع کیا اور کرسٹل پیلس کو مسمار کردیا۔ میچ کے ۵۷؍ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی سرجیو اگیورو نے پہلا گول کیا۔ ان کی مدد بنجامن مینڈی نے کی۔ اس گول کے ۲؍منٹ بعد ہی فیران ٹوریس نے سٹی کیلئے ایک اور گول کرکے اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں کرسٹل کے کھلاڑیوں نے ایسی کارکردگی نہیں دُہرائی جیسی انہوں نے پہلے ہاف میں دُہرائی تھی۔ اس فتح کے بعد سٹی نے پوائنٹ ٹیبل میں ۱۳؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس کے ۳۴؍میچوں میں ۸۰؍پوائنٹس ہیں اور  اس سیزن کو ختم ہونےمیں اب ۴؍میچ راؤنڈ باقی ہیں۔   دوسرے نمبرپر مانچسٹر یونائٹیڈ ہے جس کے ۳۳؍میچوں میں ۶۷؍پوائنٹس ہیں ۔ اگلے ۲؍میچ راؤنڈ میں ای پی ایل کے خطاب کا فیصلہ ہوجائے گااور اس پر مانچسٹر سٹی قابض ہوجائے گا  جس نے حال ہی میں لیگ کپ جیتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK