Inquilab Logo

چمپئن لیگ :کریم بینزیما کی ایک اور ضرب، ریئل سیمی فائنل میں داخل

Updated: April 14, 2022, 11:46 AM IST | Agency | Madrid

کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں چیلسی نے ریئل کو ۲۔۳؍ سے شکست دی۔ دو مرحلوں کے اسکور کی بنیاد پر ریئل نے ۴۔۵؍ سے کامیابی حاصل کی ۔ کریم بینزیما نے ایکسٹراٹائم میں گول کیا

Karim Benzema. Picture:INN
کریم بینزیما ۔ تصویر: آئی این این

چمپئن لیگ کے دوسرے مرحلےکے  دلچسپ مقابلے میں ریئل میڈرڈفٹبال کلب کو چیلسی کے ہاتھوں ۲۔۳؍ سے شکست ہوئی لیکن دو مرحلوں کے مجموعی اسکور ۴۔۵؍  کی بدولت اس نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ دومرحلوں کا اسکور فُل ٹائم تک ۴۔۴؍ گول سے برابر رہا لیکن کریم بینزیما نے ایکسٹرا ٹائم میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ اس سے قبل بھی پہلے مرحلے کے میچ میں کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریئل نے ۱۔۳؍سے کامیابی حاصل کی تھی۔  منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں چیلسی کی جانب سے ماؤنٹ میسن ، ٹم ورنر اور اے ریوڈیگر نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کے ۸۰؍ویں منٹ میں ریئل کی جانب سے واحد گول راڈریگو نے کیا ۔ میچ کے فُل ٹائم تک اسکور ۱۔۳؍ رہا اور ۲؍مرحلوں کا مجموعی اسکور ۴۔۴؍ ہوگیا۔ میچ ایکسٹرا ٹائم میں داخل ہوا اور ۹۶؍ویں منٹ میں کریم بینزیما نے ایک بار پھر اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے ونیشیس جونیئر کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ اس گول کے بعد چیلسی کی جانب سے کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور ریئل نے ۴۔۵؍ گول کے اسکور سے سیمی فائنل میں قدم رکھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK