Inquilab Logo

چمپئن لیگ کا فائنل انگلینڈ منتقل ہونے کاامکان

Updated: May 09, 2021, 10:54 AM IST | London

انگلش فٹبال اسوسی ایشن کی یوئیفا سے آل انگلینڈ فائنل کو برطانیہ میں کروانے کی اپیل

The All England Champions League final can now be played in the UK.Picture:PTI
آل انگلینڈ چمپئن لیگ فائنل اب برطانیہ میں ہی کھیلا جاسکتاہے تصویرپی ٹی آئی

: آل انگلینڈ چمپئن لیگ فائنل اب برطانیہ میں ہی کھیلا جاسکتاہے کیونکہ انگلینڈ نے ترکی میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہونے کےبعداسےریڈ لسٹ میں شامل کرلیا ہے اوراپنےشہریوں پراس ملک کا   سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 
 چمپئن لیگ کے فائنل میں انگلش پریمیر لیگ کے ۲؍مضبوط فٹبال کلب مانچسٹر سٹی اورچیلسی کا مقابلہ ۲۹؍مئی ۲۰۲۱ء کو استنبول میں ہونے والا ہے۔ امید ہےکہ یوئیفا یوروپ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں ۱۰؍ہزار سے زائد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتاہے۔ لیکن حکومت برطانیہ نے اعلامیہ جاری کیاہے کہ انگلینڈ کے مداح ترکی کا سفر نہ کریں کیونکہ وہاں کے سفر کیلئے نئے رہیمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ انگلش فٹبال اسوسی ایشن چمپئن لیگ کا فائنل انعقاد کرنے والے ادارے یوئیفا سے بات چیت کررہاہے کہ اس فائنل کو انگلینڈ میں ہی منعقد   کیاجائے توبہتر ہوگا۔ اگر یوئیفا انگلش فٹبال اسوسی ایشن کی بات تسلیم کرلیتاہےتوپھر انگلینڈ میں چمپئن لیگ کے فائنل کے انعقاد کیلئے سب سے اچھا اسٹیڈیم ویمبلی رہے گا کیونکہ یوئیفا یہاں جون اور جولائی میں یوروکپ کے میچوں کا انعقاد کرنے والا ہےاس لئے یوئیفا کے براڈکاسٹرس اور لوجسٹک کا انتظام یہاں پہلے ہی سے موجود ہے۔ ایسے  بھی ویمبلی ۲۰۲۴ء کے چمپئن لیگ کے فائنل کا میزبان ہے۔ ایک اور اسٹیڈیم ولا پارک ہے جو وسطی برطانیہ کے برمنگھم شہر میں واقع ہے۔ یہ انگلینڈ کے پرانے اسٹیڈیم میں سے ایک ہے اور یہاں یوئیفا کی ضرورت کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK