Inquilab Logo

لندن ڈربی میں چیلسی کا دبدبہ، ٹوٹنہم کی شکست

Updated: February 23, 2020, 10:23 AM IST | Agency | London

سنیچر کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لندن ڈربی کا مقابلہ تھا اور اس میں چیلسی نے اپنا دبدبہ ظاہر کردیا۔ چیلسی نے سنیچر کو ہونے و الے میچ میں ایک۔۲؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹسپر کی چوتھی پوزیشن پر پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

لندن ڈربی میں چیلسی کا دبدبہ ، ٹوٹنہم کی شکست   ۔ تصویر : پی ٹی آئی
لندن ڈربی میں چیلسی کا دبدبہ ، ٹوٹنہم کی شکست ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 لندن : سنیچر کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لندن ڈربی کا مقابلہ تھا اور اس میں چیلسی نے اپنا دبدبہ ظاہر کردیا۔ چیلسی نے سنیچر کو ہونےو الے میچ میں ایک۔۲؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹسپر کی چوتھی پوزیشن پر پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کے کھلاڑیوں نے کوئی گول نہیں کیا اورجو واحد گول ہوا وہ چیلسی کے کھلاڑی نے کیا۔ 
 اس فتح کے ساتھ انگلش پریمیر لیگ میں  چیلسی کے ۲۷؍ میچوں میں ۴۴؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ ٹاپ ۴؍ میں شامل ہے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹسپرفٹبال کلب کو شکست سے ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے۔  وہ ۲۷؍میچوں میں ۴۰؍پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ویں نمبر پر ہے۔ اس شکست سے اس کا براہ راست چمپئن لیگ کے اگلے سیزن میں کوالیفائی ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔ 
 چیلسی کے گھریلو میدان اسٹیمفورڈ بریج میں میزبان کلب نے حریف کلب پرشروعات ہی سے دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل حملے کرتے رہے۔ ٹوٹنہم کے اسٹار کھلاڑی ہیری کین اور ہینگ من سن اس میچ میں شامل نہیں تھے جس کی وجہ  دیگر کھلاڑی آگے بڑھ کرکھیلنے میں ناکام رہے۔ میچ کے ۱۵؍ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے پہلا گول فرانس سے تعلق رکھنے والے اولیور جیرو نے کیا۔ انہوں نے یہ بہترین گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کے کھلاڑی پوری طرح سے حاوی رہے اور انہوں نے منیجر جوزے مورنہو کےکھلاڑیو ں کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ ۴۸؍ویں منٹ میں مارکوس الونسو نے روس بارکلے کی مدد سے چیلسی کی جیت کا سامان کردیا۔ اسکور صفر۔۲؍ ہوجانے کے بعد ٹوٹنہم کے کھلاڑی دباؤ میں آگئے اور وہ گول کرنے کی صرف کوشش کرتے رہے۔میچ کے آخری لمحات میں چیلسی کی جانب سے انٹونیو روڈیگر نے اون گول کرکے ٹوٹنہم کے شکست کے فرق کو کم کردیا۔ میچ کے اختتام پر اسکور ایک ۔۲؍ رہا۔ 
 میچ کے بعدچیلسی کے کوچ فرینک لمپارڈ نے کہاکہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں اور چاہتا ہوںکہ اگلے مقابلوں میں بھی ٹیم ایسی ہی کارکردگی جاری رکھے۔ میچ کے پہلے ہاف میں چیلسی کے کھلاڑیوںنے قابل تعریف مظاہرہ کیا لیکن دوسرے ہاف میں اون گول سے فتح کا مزہ تھوڑا خراب ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش اب ہر میچ جیت کر چمپئن لیگ کے اگلے سیزن میں براہ راست رسائی کرنا ہے۔ گزشتہ ہفتے چمپئن لیگ میں شکست کے بعد ٹوٹنہم کو انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرناپڑا جس کی وجہ سے اس کے منیجر جوزے مورنہو مایوس تھے۔ انہو ںنے کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت ناخوش ہوں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK