Inquilab Logo

ایورٹن کو زیرکرکے چیلسی فٹبال کلب چوتھی پوزیشن پر قابض

Updated: March 10, 2021, 2:38 PM IST | Agency | London

ای پی ایل کے میچ میں چیلسی نے ایورٹن کو صفر۔۲؍ سے شکست دی۔کائی ہاورٹز نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ جارگنہو نے پنالٹی پر گول کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 کائی ہاورٹز نے بالآخر چیلسی کی جانب سے کھیلتے ہوئے متاثر کیا اور اس کی یوئیفا چمپئن لیگ کے اگلے سیزن میں براہ راست کوالیفائنگ کیلئے مدد کی۔ چیلسی نے  پیر کی رات ہونےوالے انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں ایورٹن فٹبال کلب کو صفر۔۲؍سے شکست دے کر ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ کائی ہاورٹز کے ڈی فلیکٹ کی وجہ سے چیلسی کو برتری ملی تھی۔ 
 خیال رہے کہ چیلسی فٹبال کلب نے جرمنی کے کھلاڑی کو بائر لیور کوزین کلب سے آف سیزن میں ۷۰؍ملین پاؤنڈس میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ جب فرینک لمپارڈ چیلسی کے منیجر تھے تواس وقت وہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بہت جدوجہد کررہے تھے۔ اس دوران کورونا وائرس کا شکار بھی ہوگئےاور مستقل فرسٹ ٹیم میں وہ جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔  پیر کی رات اسٹیمفورڈ بریج میں ہونے والے میچ میں چیلسی نے ایورٹن کو صفر۔۲؍ شکست دی۔ اس میچ میں وہ خوش قسمت نہیں رہے کیونکہ ا ن کے شاٹ کی بدولت پہلا گول ہوا تھا تاہم ریفری نے اسے ڈی فلیکٹ قرا ر دیا اور یہ اون گول رہا۔گیندایورٹن کے کھلاڑی  بین گاڈفرے کے پیر سے لگ کر گول میں سما گئی تھی۔فرسٹ ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور صفر۔ایک رہا۔  میچ کے دوسرے ہا ف میں بھی چیلسی نے گھریلو میدان پر زبردست مقابلہ کیا اور حریف ٹیم پر دباؤڈالا اور ایورٹن کے گول پر مسلسل حملے کئے۔۶۵؍ویں منٹ میںایورٹن کے کھلاڑی نے ہینڈ بال کردیا جس کی وجہ سے چیلسی کو پنالٹی ملی اور اس کے کھلاڑی جارگنہو نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ میچ کے آخر میں اسکور صفر۔۲؍ رہا اور چیلسی نے میچ جیتنے کے ساتھ ہی ۳؍پوائنٹس بھی حاصل کر لئے۔میچ کے بعد چیلسی کے منیجر تھامس ٹیوکیل نے کہا’’میں کائی کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ مجھے اس کی صلاحیت اور معیار پر شک نہیں ہے۔ میں اس کے کردار پر بھی شک نہیں کرتا ہوں۔ ‘‘ انہوں  نے مزید کہا’’کائی کو ای پی ایل کے طریقہ کارکو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس کلب میں کھیل رہا ہے جسے ہر میچ میں کامیابی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چیلسی میں اعلیٰ سطح کا کھیل بھی معمولی قرار دیا جاتاہے۔ اسے اپنے ذہن کو اس کیلئے تیار کرنا ہوگا۔ ‘‘اس فتح کے بعد ٹیبل میں چیلسی چوتھے نمبر پرآگیا ہے۔ اس کے ۲۸؍میچوںمیں ۵۰؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں اوروہ  یوئیفا چمپئن لیگ کے اگلے سیزن کیلئے براہ راست کوالیفائی  کی کوشش میں ہے۔ٹیبل میں ٹاپ پر مانچسٹر سٹی ہے، اس کے بعد مانچسٹر یونائٹیڈ اور تیسرے نمبرپر لیسسٹر سٹی فٹبال کلب ہے۔ 

chelsea Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK