Inquilab Logo

چنئی کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا کھیل بگاڑ سکتی ہے

Updated: October 29, 2020, 11:11 AM IST | Agency | Dubai

آج آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگز کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے۔ ایم ایس دھونی بغیر دباؤ کے میدان پر اتریں گے

Chennai Super Kings. Picture :INN
چنئی سپرکنگز۔ تصویر:آئی این این

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو جمعرات کو آئی پی ایل میں اپنے اہم میچ میں چنئی سپر کنگز سے محتاط رہنا ہوگا جب ہی ان کی پلے آف کی امیدیں باقی رہ پائیں گی۔ کولکاتا اس وقت ۶؍ جیت ، ۶؍ ہار اور۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل  میں۵؍ویںنمبر پر ہے۔ چنئی کے خلاف جیت اسے پلے آف کی دہلیز پر پہنچا دے گی  تاہم پلے آف کو یقینی بنانے کے لئے کولکاتا کو اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ کولکاتا چنئی کے بعد راجستھان رائلز سے کھیلے گا۔ اگر کولکاتا ۲؍ میچوں میں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے ۱۴؍پوائنٹس ہوجائیں گے اور پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ۱۴؍ پوائنٹس پر نیٹ رن ریٹ کی پیچیدگی سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔تقریباً پلے آف ریس سے باہر ہونے والی چنئی کی ٹیم مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں اب اپنے باقی ۲؍ میچوں میں دوسری ٹیموں کے کھیل کو خراب کرسکتی ہے۔ چنئی نے اپنے پچھلے میچ میں وراٹ کوہلی کی کپتانی میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دی تھی اور اب وہ کولکاتا کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔دفاعی رنرس اپ چنئی۱۲؍ میچوں میں صرف ۴؍ جیت اور۸؍پوائنٹس کے ساتھ۸؍ویں اور آخری نمبر پر ہے۔ چنئی کے پاس اب گنوانے کے لئےکچھ نہیں ہے جبکہ اس نقصان سے کولکاتا کا سفر مشکل ہوسکتا ہے۔ چنئی کا باقی میچ اعزاز کی جنگ ہے تاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام کچھ بہتر پوزیشن کے ساتھ ہو۔ چنئی اپنا آخری میچ کولکاتا کے بعد کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلے گا۔چنئی نے اپنے پچھلے میچ میں بنگلور کو۸؍ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ چنئی نے بنگلور کو۶؍ وکٹوں پر۱۴۵؍ رن پر روکنے کے بعد۱۸ء۴؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر ۱۵۰؍ رن بنا کر آسان فتح حاصل کرلی تھی۔ اس جیت کے بعد دھونی نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو نتائج کی فکرکئے بغیر کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ دھونی نے کہا کہ نتائج کی فکر کئے بغیر میچ کھیلیں ، بڑے شاٹس لگائیں اور کھیل سے لطف اٹھائیں۔ اگر آپ کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو رہے ہیں تو یہ بہت تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔  یہ واضح ہے کہ دھونی کولکاتا کے خلاف میچ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گےاور جب کوئی ٹیم اس انداز میں کھیلتی ہے تو وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔دوسری جانب کولکاتا کو اپنے سابقہ ​​میچ میں کنگز الیون پنجاب سے ۸؍ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ کولکاتانائٹ رائیڈرس کو ۹؍ وکٹوں پر ۱۴۹؍ رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد پنجاب نے ۱۸ء۵؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر۱۵۰؍ رن بنا کر آسان کامیابی حاصل کرلی۔ اس میچ میں کولکاتا کی بیٹنگ انتہائی مایوس کن رہی۔کولکاتا کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ اس سال ایک میدان سے دوسرے میدان میں کھیلنا چیلنج ہے جہاں پچ کی نوعیت مختلف ہے۔ امید ہے کہ ہم اگلے میچ کے لئے دبئی کی کنڈیشنز کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK