Inquilab Logo

کرس ووکس کو آئی سی سی رینکنگ میں بڑا فائدہ

Updated: August 11, 2020, 11:18 AM IST | Agency | Manchester

ووکس اب آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں ۷؍ ویں پوزیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی بلے بازوں کی درجہ بندی میں۷۸؍ ویں نمبرپر ہیں

Chris Woakes - Pic : INN
کرس ووکس ۔ تصویر : آئی این این

مانچسٹر میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلے جانےوالے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو فتح  سے ہمکنارکرنے والے  آل راؤنڈرکرس ووکس نے تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔۸۴؍ رن بنانے والے ووکس اب آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں ۷؍ ویں پوزیشن پر پہنچنے کے بعد بلے بازوں میں۷۸؍  ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پہلی اننگز میں  ۱۵۶؍رن بنانے والے شا ن مسعود بلے بازوں کی درجہ بندی میں۱۴؍ درجے کی چھلانگ لگا کر۱۹؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ  پہلے نمبر پر ہیں۔
 مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ اسٹیوااسمتھ پہلے، وراٹ کوہلی دوسرے اور مارنس لبوشین کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔پاکستانی اوپنر شان مسعودرینکنگ میں۱۹؍ ویں نمبر پر آ گئے۔ بولرس میں پیٹ کمنس کا پہلا، نیل ویگنر کا دوسرا جبکہ اسٹیورٹ براڈ کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ایک بار پھر ٹاپ ۱۰؍ میں   ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور محمد عباس یکساں پوائنٹس کے ساتھ ۱۰؍ویں نمبر پرہیں۔یاسر شاہ رینکنگ میں۲۲؍ ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی۳۳؍ ویں نمبر پر چلے گئے۔
 آل راؤنڈرس میں بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کرس ووکس ۷؍ ویں نمبر پر ہیں۔  مانچسٹر ٹیسٹ میں ۸؍ وکٹ لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ تازہ ترین درجہ بندی میں۲؍ درجے ترقی کے ساتھ۲۲؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے اپنے کریئر کی بہترین درجہ بندی بھی حاصل کرلی۔ وہ ۱۴؍ درجے ترقی پاکر کریئر کی بہترین۱۹؍ ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب مانچسٹر ٹیسٹ کے مین آف دی میچ انگلش کھلاڑی کرس ووکس آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ۷؍پر آ گئے ہیں جبکہ  تیز گیندبازاسٹورٹ براڈ نے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی سے۱۰؍ ویں پوزیشن چھین لی ہے۔
 ہندوستان کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے۔ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبرجبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب انگلینڈ ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابھی دو میچ کھیلنے  ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی ٹیم سے ایک بھی میچ جیت گئی تو وہ میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت جائے گی اوراس طرح  اس کامیابی کے بعد انگلش ٹیم کینگروز سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے۔پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں ۵؍ویں  نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK