Inquilab Logo

سٹی،لیسسٹر سے ای پی ایل کی شکست کا حساب بیباق کرنے کیلئے بے قرار

Updated: April 03, 2021, 4:08 PM IST | Agency | Leicester

سٹی کو پچھلے میچ میں لیسسٹر سٹی نے ہرا دیاتھا۔ مانچسٹر کی ٹیم لیسسٹر کو مات دے کر ای پی ایل ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہے گی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر موجود مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کا مقابلہ سنیچر کو لیسسٹر سٹی سے ہوگا۔ لیسسٹرکی ٹیم اس وقت ٹیبل میں تیسرے نمبرپر ہے اور وہ سٹی کو سخت ٹکر دے سکتی ہے۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے ہاتھوں ہارنے کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم سبھی ٹورنامنٹ کے ۴؍ میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل )کے گزشتہ ۵؍میں سے ۴؍میچوں میں مانچسٹر سٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے اس کے کھلاڑیوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔ سٹی کی ٹیم لیسسٹر سٹی کو شکست دینے کیلئے بہت زور لگادے گی کیونکہ ریورس فکچرس میں سٹی کو لیسسٹر کے ہاتھوں۲۔۵؍ سے شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ سٹی کے کھلاڑی اپنی فتح کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیں گے۔ مانچسٹرسٹی کے اس سیزن کا آغازاچھا نہیں تھا اور اسے شروعات میں ناکامی کے دور سے گزرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف لیسسٹر سٹی کے کھلاڑی بھی مانچسٹر سٹی کےاسی دور کو یادکرتے ہوئے اسے شکست دینے کیلئے پوری طاقت لگائیں گے کیونکہ اس کے پاس بھی جیمی ورڈی جیسے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں۔   
 مانچسٹر سٹی نے لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے خلاف ۶۱؍میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے  اس لحاظ سے سٹی کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ حالانکہ سٹی کی ٹیم کو لیسسٹر کے سامنے ۳۱؍ میچوں میں شکست بھی ہوئی ہے۔ ۲۹؍میچوں میں ان دونوں کے درمیان کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔  مانچسٹر سٹی اس وقت بہت فارم میںہے او راس کے پاس ایک سیزن میں ۴؍خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔ انگلش پریمیر لیگ کے ٹیبل میں وہ ۱۴؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہے اور انگلش لیگ کپ کے فائنل میں ہے۔ سٹی ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں سٹی کی ٹیم ہے۔ 
 اگر لیگ کے گزشتہ ۵؍میچو ں کی بات کی جائے تو لیسسٹر کو ۳؍میں فتح ملی ہے جبکہ اس کا ایک میچ ڈرا ہوا ہے اور اسے ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔ دوسری طرف مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے گزشتہ ۴؍میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور  ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔ وہ میچ اس نے مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے خلاف کھیلا تھا۔ لیسسٹر کی جانب سے اس میچ  میں ہاروی برنس اور جیمس جسٹن نہیں ہوں گے۔ ان  کے علاوہ جیمس میڈیسن، ریکارڈوپریرا، ویس مورگن، چنگیز اُندر کا کھیلنا مشکوک ہے۔ کلیچی اہناچو سے اچھے کھیل کی امید ہے۔ وہ مسلسل ٹیم کیلئے گول کررہے ہیں۔ دوسری طرف مانچسٹر سٹی کا کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہے اور اس کا فُل اسکواڈ سنیچر کے میچ میں موجودرہے گا۔ 

leicester Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK