Inquilab Logo

یو اے ای میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل کیلئے کمنٹری پینل کااعلان

Updated: September 18, 2020, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ۲۰۲۰ء ) کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کمنٹری پینل کے لئے آئی پی ایل ۲۰۲۰ءکے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار آئی پی ایل کے میچوں پر ہندی ، انگریزی اور بہت سی زبانوں میں تبصرہ کیا جائے گا۔

Irfan Pathan. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ۲۰۲۰ء ) کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کمنٹری پینل کے لئے آئی پی ایل  ۲۰۲۰ءکے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار آئی پی ایل کے میچوں پر ہندی ، انگریزی اور بہت سی زبانوں میں تبصرہ کیا جائے گا۔اس کے لئے مختلف زبانوں کے کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ سنجے مانجریکر کا نام آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے۔ آئی پی ایل ۱۹؍ ستمبر سے شروع ہوگا۔ اس بار آئی پی ایل کے میچ ہندوستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے ۷؍ بجے کھیلے جائیں گے جبکہ دن  کے میچ سہ پہر ساڑھے ۳؍بجے کھیلے جائیں گے۔  انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) رواں سال ۱۹؍ستمبر سے ۱۰؍ نومبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے مانجریکر نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے ای میل کے ذریعے درخواست کی تھی کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے ان کو بحال کیا جائے۔ مانجریکر نے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔ مانجریکر نے اپنے خط میں لکھا کہ مجھے بورڈ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے میں خوشی ہوگی۔  واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں  مانجریکر کو بی سی سی آئی نے بطور کمنٹیٹر باہر کردیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل  کے کمنٹری کرنے والوں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بہت سے بڑے نام دوبارہ شامل کئے گئے ہیں جن میں ہرشا بھوگلے، سنیل گاوسکر اور ایان  بشپ کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بریٹ لی، ڈین جونز، برائن لارا، گریم سوان اور اسکاٹ اسٹائرس کی پسند ڈگ آؤٹ شو میں پیش ہوں گی۔ مذکورہ ناموں کے علاوہ مارک نکولس، جے پال ڈومنی، لیزا اسٹھلیکر اور انجم چوپڑا بھی انگلش کمنٹیٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
انگریزی کمنٹری پینل 
 سنیل گاوسکر ، روہن گاوسکر ، ہرشا بھوگلے ، دیپ داس گپتا ، مرلی کارتک ، مارک نکولس ، کیون پیٹرسن ، ایان بشپ ، سائمن ڈول ، کمار سنگاکارا ، جے پی ڈومنی ، لیزا اسٹالکر ، ڈیرن گنگا ، پومی بنگوا ، مائیکل سلیٹر ، سیوا رام کرشنن ، انجم چوپڑا اور ڈینی ماریسن 
ہندی کمنٹری پینل 
 آکاش چوپڑا ، عرفان پٹھان ، آشیش نہرا ، نکھل چوپڑا ، جتن سپرو ، اجیت آگرکر ، سنجے بانگڑ اور کرن مورے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK