Inquilab Logo

راجر فیڈرر کی رافیل ندال کو۲۰؍ ویں گرینڈ سلیم جیتنے پرمبارکباد

Updated: October 13, 2020, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi

ندال نے جوکووچ کو فرینچ اوپن کے فائنل میں ۳؍سیٹو ںمیں شکست دے کر ۲۰؍واں گرینڈ سلیم جیت لیا۔ اسپینش کھلاڑی نے فرینچ اوپن میں اپنی ۱۰۰؍ویں جیت بھی حاصل کی

Rafael Nadal. Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

  بیس؍ بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئزرلینڈکے راجر فیڈرر نے اسپین کے رافیل ندال کو اپنے کریئر کا۲۰؍ واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ ندال نے تاریخٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر وَن کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو اتوار کو یکطرفہ انداز میںصفر۔۶، ۲۔۶، ۵۔۷؍سے ہراکرکلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنا نام کیا ۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے۲۰؍گرینڈ سلیم جیتنے کے راجر فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ فیڈرر نے ٹویٹ کیا کہ میں ہمیشہ ایک دوست اور چمپئن کی حیثیت سے اپنے دوست ندال کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔ کئی برسوں سے میرے روایتی حریف کے طور پر میرا ماننا رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے ایک سخت چیلنج پیش کرتے ہیں۔ میرے لئےان کے۲۰؍ ویں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارکباد پیش کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی خود میں بڑی بات ہے کہ ندال نے۱۳؍ ویں بارفرینچ  اوپن خطاب جیتا ہے جو کھیل کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ میں ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ کوئی بھی شخص تنہا ہر چیز کو حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ ندال تم نے اچھا مظاہرہ کیا اور تم جیتنے کے مستحق ہو۔ ندال نے ۱۳؍ بار فرانسیسی اوپن ، یو ایس اوپن ۴؍ بار ، ومبلڈن دو بار اور آسٹریلیائی اوپن میں ایک بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ فیڈرر ۸؍ بار ومبلڈن ، آسٹریلیائی اوپن ۶؍ بار ، یو ایس اوپن ۵؍ بار اور فرانسیسی اوپن ایک بار جیت چکے ہیں۔ جوکووچ ۱۷؍گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ اسپین کے رافیل ندال نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو اتوار کو یکطرفہ انداز میں  صفر۔۶،۲۔۶،۵۔۷؍سےشکست دے کر کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی لا ل بجری پر اپنی۱۰۰؍ویں جیت درج کی،۱۳؍ ویں بار فرینچ اوپن کا خطاب جیتا اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے۲۰؍ گرینڈ سلیم خطاب کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ندال اور جوکووچ کے مابین بلاک بسٹر فائنل کی امید کی جارہی تھی لیکن ندال نے فائنل کو مکمل طورپر یکطرفہ بناتے ہوئے میچ ۲؍ گھنٹے۴۱؍منٹ میں ختم کردیا۔  جوکووچ پر سیمی فائنل میں ۵؍ویں سیڈیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس کے خلاف ۵؍ سیٹوں میں ملی جیت کی تکان نظر آئی اور وہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ رافیل ندال نے فرینچ اوپن میں۱۰۲؍ میچو ں میں۱۰۰؍ویں جیت حاصل کی۔ندال نے اس جیت سے سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے۲۰؍گرینڈ سلیم  کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ جوکووچ اور ندال کے مابین کریئر کا یہ ۵۶؍واں مقابلہ تھا اور ندال نے جوکووچ کے خلاف اپنا ریکارڈ۲۷۔۲۹؍کرلیا ہے۔کلے کورٹ ماسٹر نے فرینچ اوپن میں ۲۰۰۵ء ۲۰۰۶ء،۲۰۰۷ء، ۲۰۰۸ء،۲۰۱۰ء ، ۲۰۱۱ء، ۲۰۱۲ء،۲۰۱۳ء، ۲۰۱۴ء،۲۰۱۷ء، ۲۰۱۸ء، ۲۰۱۹ءاور۲۰۲۰ءمیں خطاب جیتے تھے۔ انہوں نے اس کے علاوہ ایک بار آسٹریلین اوپن (۲۰۰۹ء)، دو بار ومبلڈن (۲۰۰۸ء  ۲۰۱۰ء) اور۴؍ بار یو ایس اوپن (۲۰۱۰ء، ۲۰۱۳ء، ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۹ء) خطاب جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK