Inquilab Logo

پی وی سندھوکو کورونا وائرس کے خوف کے سائے میں کھیلنا پڑا

Updated: March 22, 2020, 11:36 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ہندوستانی حکومت کےذریعہ سفر پر پابندی کے بعدپی وی سندھو کے پاس آل انگلینڈ بیڈ منٹن چمپئن شپ سے دستبرداری کا اختیارتھا لیکن اولمپک میں چاندی تمغہ جیتنے والی شٹلر نے کووڈ۱۹؍ کے باوجود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔۱۱؍ مارچ کو حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے اپریل تک تمام ویزا منسوخ کردیئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ہندوستانیوں کوکورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے وطن واپس آنے کیلئے کہا گیاتھا۔

PV Sindhu - Pic : INN
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی حکومت کےذریعہ سفر پر پابندی کے بعدپی وی سندھو کے پاس  آل انگلینڈ بیڈ منٹن چمپئن  شپ سے دستبرداری کا اختیارتھا لیکن اولمپک میں چاندی تمغہ جیتنے والی شٹلر نے کووڈ۱۹؍ کے باوجود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔۱۱؍ مارچ کو حکومت نے  ایڈوائزری جاری کرکے  اپریل تک تمام ویزا منسوخ کردیئے  تھے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ہندوستانیوں کوکورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے وطن واپس آنے کیلئے کہا گیاتھا۔
 انگلینڈ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ سندھو کے والد پی وی رمنا نے بتایا ’’ ۱۱؍مارچ کی رات جب حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ، اگلی صبح  گوپی (پلیلا گوپی چند) نے ہمیں میچ نہیں کھیلتے ہیں اور واپس جانے کے لئے کہا۔ دوسرے راؤنڈ میں صرف سندھو ، لکشیا سین ، سکی ریڈی اور اشونی پونپا تھے۔ ہم نے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ومل نے بھی کہا کہ ہم کھیلتے ہیں کیونکہ ہم پہلے ہی وہاں موجود تھے اور ایک دن اور رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
 پہلے مرحلے میں سائنا نہوال ، پروپلی کشیپ اور بی سائی پرنیت کو باہر کیا گیا۔ لکشیا دوسرے راؤنڈ میں ہار گئےجبکہ سندھو کوارٹر فائنل میں ہار گئی۔ رمنا نے کہا کہ انگلینڈ میں کسی نے ماسک نہیں پہنا تھا لیکن ہم نے اس کا استعمال کیا تھا۔ ہم نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور کھانے کے وقت ماسک کو ہٹا دیا۔ ہم نے تلسی کے پتوں کا گرم پانی پیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور سندھو نے واپس آنے کے بعد خود کو الگ کردیا ہے۔ ہم کسی سے نہیں مل رہے ہیں۔ میری بڑی بیٹی گھر کے قریب ہی رہتی ہے لیکن ہم بھی ان سے نہیں مل رہے ہیں۔ سندھو گھر کے چھت پر ورزش کرتی ہے اور گھر کے پاس جاگنگ کرلیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK