Inquilab Logo

کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں: آئی سی سی

Updated: March 29, 2020, 9:18 AM IST | Agency | Dubai

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے ٹھپ پڑنے کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

ICC - Pic : INN
آئی سی سی ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے  کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے ٹھپ پڑنے کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔
 کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں مستقبل کے پروگراموں پر بھی بحران کے بادل چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کی جس میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی بھی شامل ہوئے۔
 آئی سی سی نے بیان جاری کر بتایا کہ اس نے تمام ممالک کے بورڈ سے آئی سی سی کے واقعہ پر کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں معلومات دینے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے فی الحال کرکٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ اور مئی میں ہونے والی عالمی کپ ون ڈے سپر لیگ ٹورنامنٹ بھی متاثر ہوئی  ہے۔ اس کے علاوہ اس سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ پر بھی خطرے کے بادل چھا گئے ہیں۔
 آئی سی سی نے کہاکہ ہم مسلسل حالات پر نظر  رکھ رہے ہیں اور ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ آئی سی سی کی انتظامیہ ہنگامی منصوبہ پر کام جاری رکھے گی اور ہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دوسرے اختیارات پر بھی   اراکین  سے بات چیت کریں گے۔ 
 خیال رہے کہ اس وقت کرکٹ  کے ۲؍بڑے ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی دہلیز پر ہیں جن میں سے ایک آئی پی ایل کا ۱۳؍واں سیزن اور دوسرا آسٹریلیامیں امسال اکتوبر میں ہونےو الا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۔ اس دونوں ٹورنامنٹ پر فیصلہ باقی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ان دونوں ٹورنامنٹ کے تعلق سے تصویر واضح ہوجائے گی۔ 
 آئی پی ایل کے ۱۳؍ویں سیزن کے تعلق سے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے اشارہ دیا تھا کہ جلد ہی وہ اس ضمن میں اہم فیصلہ کریں گے  لیکن وہ ملک میں کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات نظر رکھے ہوئےہیں۔ جمعہ کو انگلش کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا تھا کہ اس سال ہونے والا آئی پی ایل چھوٹا ہوسکتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK