Inquilab Logo

آئی پی ایل پر منسوخی کے بادل چھائے

Updated: March 26, 2020, 10:53 AM IST | Agency | Lahore

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آئی پی ایل کا رواں سال انعقاد ناممکن نظر آنے لگا۔بی سی سی آئی کو ۲؍ہزار کروڑ، ہر فرنچائز کو۱۰۰؍کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

IPL - Pic : INN
آئی پی ایل ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آئی پی ایل کا رواں سال انعقاد ناممکن نظر آنے لگا۔بی سی سی آئی کو ۲؍ہزار کروڑ، ہر فرنچائز کو۱۰۰؍کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ہندوستانی بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہا کہ غیر یقینی حالات میں ایونٹ کے بارے میں فی الحال سوچ نہیں رہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے۔ ہندوستان میں بھی معاملات کی تعداد میں اضافہ ہونے لگاہے۔
  ۲۹؍مارچ کو شروع ہونے والی لیگ کو۱۵؍  اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب رواں سال انعقاد کا امکان نظر نہیں آ رہا۔  ایونٹ منسوخ ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی کو۲؍ہزار کروڑ جبکہ ہر فرنچائزی کو ۱۰۰؍کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ حالات کب صحیح ہوں گے۔ ہندوستان آنے والی پروازوں کی کیا صورتحال ہوگی۔ کھلاڑیوں کیلئے ویزے جاری کرنے کے کیا معاملات ہوں گے،ابھی تو کوئی آئی پی ایل کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا بلکہ سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کب اس وبا کا خاتمہ ہو،کورونا وائرس اس وقت کسی بھی کھیل کے مستقبل سے زیادہ بڑا اور اہم مسئلہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK