Inquilab Logo

پہلوان بجرنگ پونیا کا۶؍ ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

Updated: March 25, 2020, 10:27 AM IST | Agency | New Delhi

پہلوان نے کووڈ۱۹؍ وباکے خلاف لڑنے کے لئے اپنی ۶؍ ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Bajrang Punia - Pic : INN
پہلوان بجرنگ پونیا ۔ تصویر : آئی این این

ملک کے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے پیر کو کووڈ۱۹؍ وبائی مرض کے خلاف لڑنے کے لئے اپنی ۶؍ ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میگا ایونٹ پہلے ہی اولمپک سےہٹ جانے والے ممالک کی عدم موجودگی میں منعقد کئے جاتے ہیں تو ان عالمی مقابلوں کی چمک اور دلچسپی ختم ہوجائے گی۔
   ۲۵؍سالہ بجرنگ کھیلوں میں ہندوستان کے تمغے کے دعویداروں میں سے ایک ہیں۔  واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ۱۶؍ہزار کے قریب جانوں کا اتلاف ہوچکا ہے اور اس نے ۳؍لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا یہ صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے ، جس سے سب سے پہلے اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ بجرنگ سونی پت کے ایک اپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ ان کے کوچ شکو بینٹینیڈس جارجیا روانہ ہوگئے ہیں۔ خواتین پہلوانوں کے ہندوستان کے غیر ملکی کوچ اینڈریو کوک بھی کچھ دن قبل ہی امریکہ روانہ ہوگئے ہیں ۔  
 ۲۰۱۹ء ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ اس وقت ریلوے میں ہیں ۔ بجرنگ نے ٹویٹ کیا کہ میں کورونا وائرس سے لڑنے والوں کو اپنی ۶؍ ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا پابند ہوں۔ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے فوری طور پر اس کا جواب دیا اور ان کی تعریف کی۔اولمپکس سے پہلے ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK