Inquilab Logo

کورونا وائرس سے متاثر فٹبال کوچ کا انتقال

Updated: March 18, 2020, 12:44 PM IST | Agency | Paris

اسپین کے فٹ بال کلب ایٹلیٹیکو پورڈاٹا کے کوچ فرانسسکو گارسیا کا كوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ منگل کو ایٹلیٹیکو پورٹاڈا نے انسٹاگرام پر یہ معلومات دی۔

Fransisco Garcia - Pic : INN
فرانسسکو گارسیا ۔ تصویر : آئی این این

اسپین کے فٹ بال کلب  ایٹلیٹیکو پورڈاٹا کے کوچ فرانسسکو گارسیا کا كوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ منگل کو ایٹلیٹیکو  پورٹاڈا نے انسٹاگرام پر یہ معلومات دی۔ گارسیا ایٹلیٹیکو کی یوتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ کچھ دن پہلے وہ کورونا وائرس  سے متاثر ہوئے تھے۔ علاج کے باوجود ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ کلب نے ایک بیان میں  گارسیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گارسیا کے بغیر کیا کر پائیں گے۔کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گارسیا بلڈ کینسر میں بھی مبتلا تھے۔ 
کوچ اور منیجر کی ڈبل ذمہ داری 
 گارسیاکو اسپین کے باصلاحیت کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پاس  ایٹلیٹیکو  پورڈاٹا کے کوچ کے ساتھ ساتھ منیجر کی بھی ذمہ داری تھی۔ گول ڈاٹ کوم ویب سائٹ کے مطابق،  گارسیا کی عمر محض ۲۱؍سال تھی لیکن فٹ بال کوچ اور منیجر کے طور پر ان حکمت انتہائی کارگر تھیں۔ یوتھ کلب کے کوچ کے طور پر انہوں نے ٹیم کو ایک نئی سمت دی۔  اطلاع کے مطابق  گارسیا کا انتقال اتوار کی رات میں ہوا تھا۔ تاہم کلب نے اس کی اطلاع منگل کی صبح  میںدی۔
  ایٹلیٹیکو پورڈاٹا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گارسیا کے انتقال کی  اطلاع دی۔ پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ک’ ’ہم فرانسسکو گارسیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں کلب  ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہے، گارسیاکے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، ہم ان کے بغیر کیا کر پائیں گے؟  ایٹلیٹیکو پورڈاٹا   کو جب بھی ان کی ضرورت ہوئی وہ  ہمیشہ ساتھ کھڑے نظر آئے۔ ہم جانتے ہیں کہ  ان کے بغیر ہمارا سفر مشکل ہوگا لیکن ہم ان کے کام کو مکمل  کرنے کی کوشش کریں گے۔  وہ ہمارے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ الوداع۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK