Inquilab Logo

انگلینڈ کے الیکس ہیلز کورونا وائرس سے متاثر

Updated: March 18, 2020, 12:58 PM IST | Agency | Lahore

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے خطرے اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچوں کو منگل کو ملتوی کر دیا۔پی سی بی نے اگرچہ متاثرہ ہوئے غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

Alex Heles - Pic : INN
ایلکس ہیلز ۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے خطرے اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچوں کو منگل کو ملتوی کر دیا۔پی سی بی نے اگرچہ متاثرہ ہوئے غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ ہیلز اس ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ 
پی سی بی نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہے اور وہ پاکستان سے جا چکا ہے ۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں اس غیر ملکی کھلاڑی کی شناخت انگلینڈ کے ہیلز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس دوران برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ۳۱؍سالہ ہیلز نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر اور اب كمنٹیٹر رمیز راجہ  نے دعویٰ کیا ہے کہ مثبت پایا گیا کھلاڑی انگلینڈ کا ہیلز ہے۔ گلف نیوز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور براڈکاسٹر پارٹی کے اراکین کا احتیاطاً ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ رميز راجہ  نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ہیلز میں کورونا کی علامات دکھائی دی تھیں۔ انہوں نے یہ بیان پی ایس ایل کے پلے آف میچوں کو ملتوی کئے جانے کے بعد لاہور میں میڈیا کو دیا۔ راجہ نے کہاکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے  ہیلز کا ابھی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے اور ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ جو علامات دکھائی دی ہیں وہ کورونا کی ہیں یا نہیں۔ لیکن ہم سب کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سب مل کر اس مسئلے سے مقابلہ کریں گے۔  واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دونوں سیمی فائنل مقابلے ۱۷؍مارچ کو جبکہ فائنل مقابلہ  ۱۸؍مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا۔
ہیلز نے علامات کی تصدیق کی
  انگلینڈ کے کرکٹر  الیکس ہیلز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کی وجہ سے وہ الگ تھلگ اپنے گھر میں رہ رہے ہیںلیکن ان کا ابھی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل رہے تھے اور ٹورنامنٹ کے پلے آف  مقابلے شروع ہونے سے پہلے وہ وطن واپس آئے۔
 ہیلز نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان منگل کو ایک بیان جاری کر کے  کہا کہ کرکٹ دنیا اور سوشل میڈیا پر چل رہی قیاس آرائی کے درمیان میرے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ میں اپنی پوزیشن کے تعلق سے وضاحت جاری کروں۔بہت سے دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح میں نے بھی آخری وقت میں ہچکچاتے ہوئے پی ایس ایل کو چھوڑا جب کورونا کو عالمی وببا  اعلان کیا گیا۔مجھے محسوس ہوا کہ میرے لئے اس وقت گھر سے ہزاروں میل دور کسی دوسرے ملک میں پھنسے رہنے سے بہتر اپنے ملک لوٹ کر خاندان کے ساتھ رہنا  زیادہ بہتر ہے۔
 انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں سنیچر کی صبح انگلینڈ لوٹا اور میں خود کو فٹ اور بہتر محسوس کر رہا تھا۔ میرے اندر اس وائرس کا کوئی نشان نہیں ہےلیکن اتوار کی صبح اٹھنے کے بعد مجھے ہلکا بخار لگا اور میں نے حکومت کی الگ تھلگ رہنے کے نصیحت پر عمل کیا۔اس وقت میرے لئے ٹیسٹ کرانے جانا ممکن نہیں ہے لیکن جلد ہی میں ٹیسٹ کراؤںگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK