Inquilab Logo

یورو ۲۰۲۰ءاگلے سال تک کیلئے ملتوی

Updated: March 18, 2020, 1:05 PM IST | Agency | Oslo

عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے باوقار یورو ۲۰۲۰ء فٹ بال ٹورنامنٹ کو اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ناروے فٹ بال فیڈریشن نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

Euro 2020 - Pic : INN
یورو ۲۰۲۰ ملتوی ۔ تصویر : آئی این این

عالمی وبا بن چکے کورونا  وائرس کی وجہ  سے باوقار  یورو ۲۰۲۰ء فٹ بال ٹورنامنٹ کو اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ناروے فٹ بال فیڈریشن نے منگل کو یہ جانکاری دی۔فیڈریشن کے مطابق یہ مقابلہ اب ۲۰۲۱ءمیں ۱۱؍ جون سے ۱۱؍جولائی تک منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔یورو ۲۰۲۰ء جون اور جولائی میں ۱۲؍ ممالک میں منعقد ہونا تھا اور اس کے  سیمی فائنل اور فائنل لندن میں کھیلے جانے تھے۔کورونا وائرس  نے دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھیل فٹ بال کو بہت متاثر کیا ہے۔انگلینڈ میں تمام فٹ بال مقابلے ۴؍ اپریل تک کے لئے معطل کر دئے گئے  ہیں۔جرمن فٹ بال لیگ میں بھی میچ ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ يوئیفا نے تمام چمپئن لیگ اور یوروپا لیگ کے اس ہفتے کے میچوں کو ملتوی کر دیا تھا۔
 افریقہ کپ کے ۲؍ راؤنڈ ملتوی کئے گئے ہیں۔كونكاكاف نے اپنے تمام مقابلوں کو معطل کر دیا ہے جس میں اولمپک کوالیفائر بھی شامل ہے۔پیراگوئے، کولمبیا، چلی، فرانس،ا سپین، انگلینڈ، ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، امریکہ، ہالینڈ، چین، جاپان، جنوبی کوریا نے اپنے یہاں ہونے والے فٹ بال میچوں کو ملتوی کیا ہے۔ ایشیائی عالمی کپ کوالیفائنگ میچوں کو بھی ملتوی کیا گیا ہے۔دوحہ میں ۴؍ ممالک کا ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ایشیائی چمپئن لیگ کو ستمبر میں پہنچا دیا گیا ہے۔
 یاد رہے کہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل)کا فائنل بھی ناظرین کے بغیر کھیلا گیا تھا جس اے ٹی کے نے چینین کو ہراکر تیسری بار اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK