Inquilab Logo

گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن: سی اے

Updated: May 22, 2020, 12:05 PM IST | Agency | Melbourne

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر روک کے درمیان کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

Cricket Ball - Pic : INN
کرکٹ بال ۔ تصویر : آئی این این

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر روک کے درمیان کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
 ہندوستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی سفارش کی ہے۔
 کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس سائنس اور میڈیسن  منیجرایلیکس كونٹورس کا کہنا ہے کہ گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
كونٹورس نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ اس کا گیند پر کیا اثر پڑے گا کیونکہ ہم نے ابھی اس کا ٹیسٹ نہیں کیا۔ہمیں پہلے اسے ٹیسٹ کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہمیں آئی سی سی سے بات کر کے اجازت لینی ہوگی۔اس میں بہت سی چیزیں ہیں جس پر غور کیا جائے گا۔گیند لیدر کی ہوتی ہے اور اسے جراثیم سے پاک رکھنا مشکل ہے اور گیند کا سائز بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ کتنا مؤثر ہوگا، ہم نہیں جانتے کہ گیند کس طرح متاثر ہو گی اور ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمیں اس کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔لیکن یہ ایک آپشن ہو سکتا ہے۔اب تمام معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے اور تمام اختیارات پر توجہ دی جا رہی ہے۔
 كونٹورس نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کی عادت ہے کہ وہ گیند کو ہاتھ میں لیتے وقت انگلی میں تھوک لگا کر اسے چمکاتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عادت چھوڑنے کے لئے مشق کا وقت ملے لیکن کبھی کبھی غلطی ہو سکتی ہے اور ہم نے اس کے بارے میں بات نہیں کی ہے کہ ہم اس سے کس طرح نجات پائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK