Inquilab Logo

اطالوی کپ میں آج کرسٹیانو رونالڈو اور زلاتن ابراہیمووچ کا آمنا سامنا

Updated: February 12, 2020, 10:37 AM IST | Agency | Milan

کرسٹیانو رونالڈو اور زلاتن ابراہیمووچ اٹالین کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں یووینٹس فٹبال کلب کا مقابلہ اے سی میلان سے ہوگا ۔

کرسٹیانو رونالڈو اور  زلاتن ابراہیمووچ ۔ تصویر : رونالڈو ڈاٹ کام
کرسٹیانو رونالڈو اور زلاتن ابراہیمووچ ۔ تصویر : رونالڈو ڈاٹ کام

 میلان : کرسٹیانو رونالڈو اور زلاتن ابراہیمووچ  اٹالین کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں یووینٹس فٹبال کلب کا مقابلہ اے سی میلان سے ہوگا ۔ خیال رہے کہ یووینٹس فٹبال کلب سےکرسٹیانورونالڈو اور اے سی میلان سے ابراہیمووچ کھیلتے ہیں۔ یہ میچ  اے سی میلان کے گھریلو اسٹیڈیم سین سیرو میں کھیلاجائے گا۔ 
 گزشتہ ہفتے  رونالڈو اور ابراہیمووچ نے  اپنی اپنی ٹیمو ں کیلئے گول کئے تھے لیکن یووینٹس اور اے سی میلان ٹیموں کو شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ یووینٹس کو ویرونافٹبال کلب  کے ہاتھوں ایک۔۲؍ سے ہار ہوئی تھی جبکہ اے سی میلان فٹبال کلب کو میلان ڈربی مقابلے میں انٹر میلان کے ہاتھوں ۲۔۴؍ سے شکست ہوئی تھی۔ 
 ویرونا سے شکست کے بعد۳۵؍سالہ اسٹرائیکررونالڈو نے کہا تھاکہ یہ وہ نتیجہ نہیں ہے جس کے بارے میں ہم نے سوچا تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں گول کرنے کے بعد ریئل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی رونالڈو نے سیری اے میں یووینٹس کی جانب سے مسلسل ۱۰؍ میچوں میں اسکور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ۵؍ مرتبہ کے بیلون ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو نے یووینٹس کی جانب سے اب تک سبھی ٹورنامنٹ میں ۲۳؍ گول کئے ہیں۔ ۳۸؍سالہ ابراہیمووچ  جب سے اے سی میلان میں لوٹ آئے ہیں تب سے انہوں نے ۳؍گول کئےہیں۔گزشتہ ہفتے سیری اے کے میچ میں ابراہیمووچ نے انٹرمیلان کے سامنے بھی ایک گول کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK