Inquilab Logo

فی الحال آئی پی ایل 2021 کو معطل کردیا گیا ہے: بی سی سی آئی

Updated: May 04, 2021, 6:33 PM IST

بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ بہت سے کھلاڑیوں کے کووڈ-١٩ٹیسٹ میں مثبت ہونے کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٢٠٢١ کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

Rajeev Shukla (Pic:Midday)
(راجیو شکلا (تصویر : مڈ ڈے

بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ بہت سے کھلاڑیوں کے کووڈ-١٩ٹیسٹ میں  مثبت ہونے کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٢٠٢١ کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑی ورون چکروتی اور سندیپ واریر ، چنئی سپر کنگز کے بولنگ کوچ لکشمیپتی بالاجی اور سی ایس کے کے ٹریول ٹیم سپورٹ اسٹاف ممبر ان لوگوں میں شامل ہیں جو اس وقت کووڈ-١٩ پازیٹو ہیں- آئی پی ایل پروٹوکول کے مطابق ،سی اس کے کی ٹیم کو باقی کھلاڑیوں سے علاحدہ کر دیا گیا ہے- ذرائع کے مطابق ، ان اہلکاروں کے علاوہ ، سن رائزرس حیدرآباد کے ایک کھلاڑی کی رپورٹ بھی پازیٹو بتائی گی ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK