Inquilab Logo

آئی پی ایل میں کرکٹ سے زیادہ دولت اہم: اسٹین

Updated: March 03, 2021, 12:16 PM IST | Agency | Karachi

آئی پی ایل کے ’’انڈین پیسہ لیگ‘‘ ہونے کے تاثر پرڈیل اسٹین نے مہر تصدیق ثبت کردی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کے جنوبی افریقی پیسر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹی ۲۰؍ لیگ میں بڑے اسکواڈ اور بڑے نام موجود ہیں، یہاں پیسے کوزیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور کرکٹ کونظر انداز کیاجاتاہے۔

Dale Steyn .Picture:INN
ڈیل اسٹین۔تصویر :آئی این این

 آئی پی ایل کے ’’انڈین پیسہ لیگ‘‘ ہونے کے تاثر پرڈیل اسٹین نے مہر تصدیق ثبت کردی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کے جنوبی افریقی پیسر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹی ۲۰؍  لیگ  میں بڑے اسکواڈ اور بڑے نام موجود ہیں، یہاں پیسے کوزیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور کرکٹ کونظر انداز کیاجاتاہے۔  ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہاکہ میں آئی پی ایل سے رخصت چاہتا تھااسی لیے گزشتہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔میرے خیال میں دیگر لیگز میں کھیل کر آپ کو بطور کھلاڑی بہتر صلہ اور اطمینان ملتا ہے۔آئی پی ایل میں بڑے اسکواڈس اور بڑے نام ہوتے ہیں، سب سے زیادہ زور اس بات پر ہوتا ہے کہ کون کتنا پیسہ کما رہا ہے،اس صورتحال میں لوگ کرکٹ کو بھول جاتے ہیں،پی ایس ایل اورلنکن لیگ میں کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان آئے چند روز ہی ہوئے ہیں، کمرے کے اندر اور باہر لوگ صرف کرکٹ کی بات کرتے ہیں،وہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کہاں اور کیسا کھیلا،آئی پی ایل میں جاؤں تو وہاں کرکٹ کو بھلا کر پوچھا جاتا ہے کہ اس ایونٹ سے کتنی دولت کماؤگے۔تلخ بات  ہے لیکن دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس رویہ سے دور رہتے ہوئے اچھا کرکٹ، اچھی ٹیموں اور ٹورنامنٹس پر توجہ دینا چاہتا ہوں،میرے نزدیک یہ چیز قابل قدر ہے۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ میں بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے پی  ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK