Inquilab Logo

میچ میں ۳۵۔۳۶؍گیندیں ضائع کرکےنہیں جیتا جاسکتا ہے: ڈیوڈ وارنر

Updated: September 28, 2020, 11:38 AM IST | Agency | Abu Dhabi

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سنیچرکو کولکاتانائٹ رائیڈرس کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنے ۷؍ وکٹوں کی شکست پر اپنے بلے بازوں کو زیادہ محتاط رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ۳۵۔۳۶؍ ڈاٹ بال کھیل کر میچ نہیں جیتا جاسکتا۔ 

David Warner. Picture:INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر: آئی این این

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سنیچرکو کولکاتانائٹ رائیڈرس کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنے ۷؍ وکٹوں کی شکست پر اپنے بلے بازوں کو زیادہ محتاط رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ۳۵۔۳۶؍ ڈاٹ بال کھیل کر میچ نہیں جیتا جاسکتا۔ حیدرآباد نے ۲۰؍اوورس میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۲؍ رن بنائے تھے جبکہ کولکاتا نے۱۸؍ اوور میں میچ جیت لیا تھا۔ وارنر نے میچ کے بعد انتہائی محتاط رہنے پر اپنے بلے بازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلے بازوں نے درمیانی اوورس میں کوئی جوش نہیں دکھایا۔وارنر کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو حریف گیندبازوں  پر دباؤ ڈالنا چاہئے تھا اور درمیانی اوورس میں باؤنڈری لگانی چاہئے تھی ۔ کپتان نے کہا کہ انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ ان کے بلے بازوں نے زیادہ ڈاٹ بال کھیلیں۔ درمیانی اوورس میں بلے بازوں نے ۳۵۔۳ ۶؍ ڈاٹ بال کھیلیں جو ٹی۲۰؍ کرکٹ میں قابل قبول نہیں ہے۔ بلے بازوں کو اپنا ذہنی نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وارنر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وکٹ ہاتھ میں تھے لیکن بلے باز رن کی رفتار تیز نہیں کرسکے اور ٹیم۲۰۔۳۰؍ رن سے پیچھے رہ گئی۔ مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے کے بعد وارنر نے کہا کہ ٹیم کو اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تب  ہی حیدرآباد واپسی کرسکے گا۔ وارنر نے ٹاس جیت کر اپنے بیٹنگ کے پہلے فیصلے کا دفاع کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میرے خیال میں میرا فیصلہ صحیح تھا، ہماری طاقت ہماری ڈیتھ اوورس کی بولنگ ہے۔ میرا خیال تھا کہ اس وکٹ پر تیز کھیلنا مشکل ہوگا۔ کولکاتاکے کھلاڑیوں نے ہمیں دکھایا کہ اگر آپ آخر تک وکٹ بچاسکتے ہیں تو آپ میچ جیت سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK