Inquilab Logo

جب تک آسٹریلیا کے لئے کھیلوں گا، بی بی ایل میں نہیں لوٹوں گا : ڈیوڈ وارنر

Updated: November 24, 2020, 11:41 AM IST | Agency | Canberra

آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے جارح سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے واضح طور پر کہا کہ جب تک وہ آسٹریلیا کے لئے کھیلیں گے تب تک ملک کی مشہور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نہیں لوٹیں گے۔

David Warner.Picture :INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے جارح سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے واضح طور پر کہا کہ جب تک وہ آسٹریلیا کے لئے کھیلیں گے تب تک ملک کی مشہور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نہیں لوٹیں گے۔  وارنر نے کہا کہ کھیل کے ضابطوں کے ساتھ غیرضروری طور پر چھیڑچھاڑ کے بجائے کھیل میں اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے نائب کپتان وارنر بی بی ایل کی شروعات کے سیزن میں لیگ کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے لیکن انہوں نے  بین الاقوامی کرکٹ پر ہی توجہ دی اور  بی بی ایل سے دوری اختیار کرلی تھی ۔  عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال زیادہ کرکٹ میچ نہیں کھیلے گئے ہیں ، اس کے باوجود وارنر نے کہا ہے کہ وہ خالی وقت  اپنے  اہل خانہ کے ساتھ گزارنا  چاہیں گے۔ وارنر نے کہا ’’میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ آسٹریلیائی کھلاڑیوں اور بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کے لئے لاسکتے ہیں تو لیگ کے انعقاد کا مسئلہ دور ہوجائے گا اور ضابطوں میں چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ‘‘ وارنر نے کہا ’’کھلاڑیوں  کے ۳؍فارمیٹوں میں کھیلنا بہت مشکل ہوجاتا ہے اور جب بھی طویل عرصہ وقت کے لئے کوئی مقابلہ نہیں ہوتا ہے جو آپ کو بریک لینا بھی پڑتا ہے کیونکہ ہمیں گرمیوں کے پورے سیزن میں کھیلنا پڑتا ہے اور ہمارے لئے ایسا کوئی سیزن یا وقت نہیں ہوتا جب بریک ہو۔ میری بیوی اور ۳؍ بچیاں ہیں اور انہیں وقت دینا بھی میری ذمہ داری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK