Inquilab Logo

ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زبانی جنگ میں نہیں الجھیں گے : وارنر

Updated: November 25, 2020, 10:10 AM IST | Agency | Canberra

آسٹریلیائی ٹیم کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ۱۹۔۲۰۱۸ءمیں ٹیسٹ سیریز کی شکست کا سبق لیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی نے اس بار ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زبانی جنگ میں نہیں الجھیں گے اور جذبات کو قابو میں رکھیں گے۔

David Warner.Picture :INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیائی  ٹیم کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ۱۹۔۲۰۱۸ءمیں  ٹیسٹ سیریز کی شکست کا سبق لیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی نے اس بار ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زبانی جنگ میں نہیں الجھیں گے اور جذبات کو قابو میں رکھیں گے۔ گزشتہ سال ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین گزشتہ  ٹیسٹ سیریز کے دوران کافی کھلاڑیوں کے مابین زبانی جنگ دیکھنے کو ملی تھی جس میں آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے مابین کافی  جھڑپیں بھی  ہوئی تھیں۔ ہندوستان نے یہ ٹیسٹ سیریز  ایک ۔۲؍ سے جیتی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کو ہندوستانی کھلاڑیوں اور خاص طور پر وراٹ کے ساتھ زبانی جنگ میں نہ الجھنے کا مشورہ دیا تھا۔ وارنر نے حالانکہ یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ جب ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ  مقابلے کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے ملک  لوٹیں گے اور ان کی غیرموجودگی میں اجنکیا رہانے کپتان بنیں گے تب آسٹریلیائی ٹیم زبانی جنگ والی حکمت عملی اختیار کرسکتی ہے۔
 وارنر نے کہا ’’ذاتی طور پر  یہ سیریزبہترین کارکردگی کے بارے میں  ہے۔ گزشتہ سال گرمیوں میں جب میں انگلینڈ کے دورے کے بعد آیا  تھا تو بہت مایوس تھا اور زیادہ سے زیادہ خیال اپنے کھیل پر مرکوز کرنا چاہتا تھا۔ میں نے الگ طریقہ اختیار کیا اور اس میں کامیاب رہا اور اس مرتبہ میری ترجیح ہے کہ اپنے فارم کو دوبارہ حاصل کروں۔   سلامی بلے باز نے گزشتہ ٹیسٹ سیریز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کی سیریز مختلف ہے ۔ ہم ہندوستان کے خلاف محدود اوور کے مقابلے سے کھیل کی شروعات کریں گے اور یہ بے حد حوصلہ افزا ہوگا کیونکہ وراٹ ہمارے خلاف ۱۰؍ میں سے صرف ۷؍ مقابلے کھیلیں گے۔  جب وارنر سے پوچھا گیا کہ اگر ہندوستانی کھلاڑی آپ سے کچھ کہتے ہیں تو آپ کیسا ردعمل ظاہر کریں گے تو انہوں نے کہا ’’میں اس کے لئے ہمیشہ تیار  رہتاہوں۔ ہندوستانی ٹیم بھی زبانی جنگ میں شامل ہونا پسند کرتی ہے اور جب ہم ہندوستان کے دورے پر گئے تو ہم نے یہ دیکھا  بھی تھا۔ ہندوستانی ٹیم ہمیشہ ہمیں کسی نہ کسی زبانی جنگ میں الجھانا چاہتی ہے۔ ہم وقت کے ساتھ سیکھ رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اب ان  چیزوں میں نہ پڑیں۔ میں ان کی بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کروں گا اور اس کا جواب اسکور بورڈ پر بلہ کے ذریعے دوں گا۔‘‘انہوں نے کہا ’’وراٹ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے وطن  لوٹیں  گے اور اس دوران رہانے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جو ایک بہت اچھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK