Inquilab Logo

دہلی کی آل راؤنڈ کارکردگی،پنجاب کو ۹؍وکٹوں سے روند ڈالا

Updated: April 22, 2022, 10:55 AM IST | Agency | Mumbai

گیندبازو ں کی شاندار کارکردگی کے بعد افتتاحی بلے بازوں نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ کردیا،ڈیوڈ وارنر نے ہاف سنچری بنائی

David Warner played an innings of not out off 39 balls.Picture:PTI
ڈیوڈ وارنر نے ۳۹؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۶۰؍رنوں کی اننگز کھیلی۔(پی ٹی آئی)۔ تصویر: آئی این این

ہلی کیپٹلس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے  شاندار گیند بازوں اور اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا کی بہتری بلے بازی کی بدولت  آئی پی ایل کے  میچ میں پنجاب کنگز کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیزن کی اپنی تیسری جیت درج کی اور اس کے ساتھ ہی رن ریٹ میں بھی بہتری کی۔دہلی نے اس سیزن میں ۲۰؍اووروں میں پنجاب کو اپنے سب سے کم اسکور ۱۱۵؍رنوں پر محدود رکھا اور ۱۰ء۳؍ اوور میں ایک وکٹ پر ۱۱۹؍ رن بنائے اور ۵۷؍گیندیں باقی رہتے ۹؍ وکٹ سے زبردست جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی  دہلی کی ٹیم  پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا صحیح فیصلہ کیا۔ خلیل احمد، للت یادو، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں اور پنجاب کے بلے بازوں کو میچ میں ٹکنے نہیں دیا۔ پنجاب کے لئے وکٹ کیپر جیتیش شرما نے ۲۳؍ گیندوں میں ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۳۲؍رن بنائے جبکہ کپتان مینک اگروال نے ۱۵؍گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۲۴؍رن بنائے۔شاہ رخ خان اور راہل چاہر نے ۱۲۔۱۲؍رنوں  کا اضافہ کیا۔ شیکھر دھون اور جانی بیرسٹو نے ۹۔۹؍ رن بنائے۔ لیام لیونگسٹون  صرف ۲؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے ۸۳؍رنوں کی مضبوط شروعات کی۔  دونوں نے من مانے طریقے سے باؤنڈری لگائیں۔ پرتھوی ۲۰؍گیندوں میں ۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۱؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے ۳۹؍گیندوں پر ۱۰؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۶۰؍رن بنائے۔ سرفراز خان ۱۲؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد جارح بلے بازی کررہی دہلی کیپٹلس نے  ساڑھے ۹؍اوور باقی رہتے  پنجاب کنگز کو ۹؍ وکٹوں سے رود ڈالا۔ دہلی کے گیند بازوں نے اجتماعی کوشش سے پنجاب کو بہت کم اسکور  پر روکا   اور پھر پرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر کی تیز اننگز کے ذریعے انہیں آسانی سے حاصل کر لیا۔ وارنر نے واپسی پر پشپا کا سگنیچر اسٹیپ  بھی کیا... میں  جھکے گا نہیں۔ یہ جیت دہلی کیلئے بھی اہم ہے کیونکہ ان کا کیمپ کووڈ کے سائے میں ہے اور کچھ کھلاڑی اور معاون عملہ کے اراکین دستیاب نہیں تھے۔کلدیپ یادو کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی کی ۳؍فتح میں کلدیپ یادو ہی بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK