Inquilab Logo

سعودی عرب کو ہرانے کے باوجود میکسیکو عالمی کپ سے باہر

Updated: December 02, 2022, 1:12 PM IST | doha

شاویز اورمارٹن کے گول کے باوجود گول اوسط کے معاملے میں میکسین ٹیم پولینڈ سے پیچھے رہ گئی،۱۹۷۸ء کے بعد آخری۱۶؍میں پہنچنے میں ناکام

Even after winning against Saudi Arabia, the Mexican players were disappointed when the match ended.
سعودی عرب کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی میچ ختم ہونے پر میکسیکو کے کھلاڑی مایوسی میں ڈوبے ہوئے۔

 ہینری مارٹن اور لوئی شاویز کے گول کی بدولت میکسیکو نے بھلے ہی سعودی عرب کے خلاف میچ ایک کے مقابلے۲؍گول سے جیت لیا ہے لیکن یہ کامیابی بھی اسے ناک آؤٹ مرحلے میں پہچانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ایسا اس لئے ہوا کیوںکہ ایک دیگرمقابلے میں ارجنٹائنا نے پولینڈ کو دو صفر سے ہرادیا جس کی وجہ گول اوسط کے معاملے میں میکسیکوپولینڈ سے پیچھے رہ گیا۔قابل ذکر ہے کہ میکسیکو۱۹۷۸ء کے بعد پہلی بار گروپ مرحلے سے آگے کا سفر طے کرنے میں ناکام رہا۔
 میکسیکو کی فٹبال ٹیم گزشتہ ۷؍عالمی کپ میں آخری ۱۶؍میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی لیکن قطر میں جاری ورلڈ کپ میں اس کا سفر سعودی عرب پر فتح کے بعد ختم ہوگیا۔واضح رہے کہ میکسیکو کیلئے کھیل کے ۴۸؍ویں منٹ میں مارٹن نے پہلا گول کیا تھا۔اس کے ۴؍منٹ بعد ہی شاویز نے فری کک پر گول کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو صفر کردیا۔
 میکسیکو نے کھیل کے آخری منٹوں میں ایک اور گول کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔دوسرے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں سعودی عرب کے سلیم نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی شکست کے فرق کو کچھ کم کریا۔اس میچ کو جیتنے کے باوجود میکسیکو کے شاویز اور دیگر کھلاڑی کافی مایوس نظر آئے۔شاویز نے کہا ’’ہمارے پاس کوالیفائی کرنے کا موقع تھا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکے۔‘‘دوسری جانب اپنا پانچواں عالمی کپ کھیل رہے تجربہ کار گول کیپر گوئیلیرمو نے کہا کہ ’’ ہمیں ایک اور گول کی ضرورت تھی۔ہمارا مقصد اس مقابلے میں ۴؍سے ۵؍گول کرنے کا تھا۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا شرمناک ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK