Inquilab Logo

خراب فارم کے باوجود کوہلی ٹویٹر پر آئی پی ایل کی بحث کا مرکز بنے

Updated: June 02, 2022, 1:50 PM IST | Agency | Mumbai

وراٹ کوہلی کا خراب فارم بھی ان کی مقبولیت کو متاثر نہ کر سکا اور وہ اس آئی پی ایل کے سب سے زیادہ بحث کا موضوع بننے والے کھلاڑی رہے

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر ہندوستان میں کرکٹ پر بحث کیلئے مشہور ہے۔ جنوری۲۰۲۱ء اور جنوری۲۰۲۲ء  کے  درمیان ’کرکٹ ٹویٹر‘ کے نام سے مشہور سوشل میڈیا کمیونٹی کے۴۴؍ لاکھ ممبران نے۹ء۶۲؍ کروڑ ٹویٹ کر کے کھیل سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جیسے ہی آئی پی ایل ۲۰۲۲ء شروع ہوا کرکٹ شائقین کو گراؤنڈکے ساتھ ساتھ ٹویٹرپر بھی جمع ہوتے دیکھا گیا۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں جہاں گجرات ٹائٹنس نے خطاب جیت لیا۔ وہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹویٹر پر بازی مارتے ہوئے سال کی سب سے زیادہ بحث کا موضوع  ٹیم رہی۔اس کے علاوہ آر سی بی کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اپنے خراب فارم کے باوجود بحث کا مرکز رہے اور اس سیزن میں سب سے زیادہ ٹویٹس ان کے بارے میں تھے۔ سب سے زیادہ ٹویٹس حسب  ذیل  ٹیم  کے بارے  میں  ہوئے: ٹیمز کے زمرے میں۲۶؍ مارچ ۲۰۲۲ء سے۳۰؍ مئی۲۰۲۲ء تک سب سے زیادہ ٹویٹس رائل چیلنجرز بنگلور کے بارے میں تھیں، جب کہ۴؍ بار آئی پی ایل کی فاتح چنئی سپرکنگز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔ ۵؍ بار آئی پی ایل جیتنے والی ممبئی انڈینس بھلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی ہو لیکن مقبولیت کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ سنجو سیمسن کی راجستھان رائلز اس فہرست میں چوتھے اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس ۵؍ویں نمبر پر رہی۔ گجرات ٹائٹنس اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل ٹرافی اپنے گھر لے جانے والی چھٹی سب سے زیادہ زیر بحث ٹیم تھی۔ کس کھلاڑی نے بازی ماری: دوسری جانب ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کا خراب فارم بھی ان کی مقبولیت کو متاثر نہ کر سکی اور وہ اس آئی پی ایل کے سب سے زیادہ بحث کا  موضوع بننے والے کھلاڑی رہے۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں ان کی شاندار نصف سنچری کی بہت سے شائقین نے تعریف کی۔ کرکٹ ٹویٹر پر کنگ کوہلی کے بعد مہندر سنگھ دھونی سب سے زیادہ بحث کا موضوع  رہے۔ سیزن کے وسط میں چنئی سپرکنگز کی کپتانی سنبھالنے والے دھونی نے پہلے ہی میچ میں اپنی ٹیم کیلئے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو پرانے دنوں کی یاد بھی دلائی جب انہوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف لیگ میچ کے آخری اوور میں۱۶؍ رن  بناکر میچ ختم کیا تھا۔فہرست میں تیسرے نمبر پر ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اور چوتھے نمبر پر چنئی کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا تھے، جو پسلی کی چوٹ کی وجہ سے وسط سیزن کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔ بنگلور کے نئے کپتان فاف ڈو پلیسس اس فہرست میں ۵؍ویں نمبر پر ہیں۔ اس نے اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کو پلے آف میں لے جانے کیلئے بہت سی تعریفیں حاصل کیں، حالانکہ وہ آر سی بی  کیلئےپہلی آئی پی ایل ٹرافی حاصل نہیں کر سکے۔ہیش ٹیگز میں چنئی، بنگلور کا غلبہ: ہیش ٹیگز کے معاملے میں کرکٹ ٹویٹر پر سی ایس  کے اور آر سی بی کا غلبہ واضح طور پر دکھائی  دیا۔ چنئی کے `وِسل پوڈو ، `یلاو  اور بنگلور کے `پلے بولڈ ، `وی آر چیلنجرز  کی کرکٹ  ٹویٹر پر دھوم رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK