Inquilab Logo

لالیگا میں شکست کےباوجود ریئل میڈرڈ ٹاپ پوزیشن پرقائم

Updated: January 03, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Madrid

گیٹافے فٹبال کلب نے اسپینش لیگ کی مضبوط ٹیم کو صفر۔ ایک سےشکست دی۔ فاتح فٹبال کلب کی جانب سے اینس یونال نے واحد گول کیا

After scoring Anis Unal. .Picture:INN
اینس یونال گول کرنے کے بعد ۔ تصویر: آئی این این

اتوار کی رات اسپینش لیگ لالیگا میں ہونےوالے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو شکست برداشت کرنی پڑی لیکن اس شکست کے باوجود لیگ کی مضبوط ٹیم ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ اتوار کو لالیگامیں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو گیٹافے کے ہاتھوں صفر۔ ایک گول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اس میچ میں ریئل کے سبھی کھلاڑیوں نے برابری کا گول کرنےکیلئے آخری وقت تک کوشش کی تاہم انہیں ناکامی ہوئی۔  اتوار کی رات ہونےو الے میچ میں گیٹافے کے کھلاڑیوں نے شروعات ہی سے اپنے گھریلو میدان پر ریئل کی ٹیم پر مسلسل حملے کئے جس کی وجہ سے اسے ۹؍ویں منٹ میں صفر۔ ایک کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ اینس یونال نے میچ کے ابتدائی لمحات میں گول کرکے  ٹیم کو فرنٹ سیٹ پر بٹھا دیا تھا۔ اس کے بعد ریئل کے کھلاڑی گول کرنے کے مواقع تلاش کرتے رہے لیکن انہیں کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا اور انجری ٹائم میں بھی ریئل کے کھلاڑی مواقع تلاش کرتے رہے۔ میچ کے اختتام پر اسکور صفر۔ ایک رہا اور ریئل میڈرڈ کو ۳؍پوائنٹس کا نقصان برداشت کرناپڑا۔ اس سیزن میں ریئل فٹبال کلب کی یہ دوسری شکست ہے۔ اتوار کی ہار کے باوجود ریئل میڈرڈ فٹبال کلب ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ اس کے ۲۰؍میچوں میں ۴۶؍پوائنٹس ہیں اور دوسرے نمبرپر موجود سیویلا کے ۱۸؍میچو ںمیں ۳۸؍ پوائنٹس ہیں۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان ۸؍پوائنٹس کا فرق ہے۔ تیسری پوزیشن پر ریئل بیٹس کی ٹیم ہے جس کے ۱۸؍میچو ںمیں ۳۳؍پوائنٹس ہیں۔ گیٹافے نے مسلسل دوسری فتح کے بعد ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کی ہے اور وہ اس وقت ۱۶؍ویں نمبرپرہے۔ اس کے ۱۹؍ میچوں میں ۱۸؍پوائنٹس ہیں۔  یہ میچ گیٹافے کیلئے آسان نہیں تھاکیونکہ ریئل میڈرڈ کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ایک فوج ہے لیکن اس مقابلے میں وہ سبھی ناکام رہے اور حریف ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔  ریئل میڈرڈ کا لالیگا میں اگلا مقابلہ اگلے ہفتے ہوگا اور اس کے مقابل ویلشیا فٹبال کلب کی ٹیم ہوگی۔ اس میچ میں ریئل میڈرڈ کو کامیابی حاصل کرنی ہوگی ۔ میچ کے بعد اس کے منیجر کارلو اینسیلویٹی نے کہاکہ اس شکست سے مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے اور میں چاہتا ہوںکہ ٹیم اگلے میچ کی تیاری ابھی سے شروع کردے  کیونکہ ویلنشیا کی ٹیم مضبوط ہے اور اس کے پاس اچھے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کو کھلاڑیوں نے اچھی کوشش کی لیکن جب دن ہی خراب ہوتو کوئی کیا کرسکتاہے۔ میں کھلاڑیوں کو اچھا کھیلنے کی تاکید کرتا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK