Inquilab Logo

جیت کے باوجود ٹریل بلیزرس فائنل میں نہ پہنچ سکی

Updated: May 28, 2022, 1:48 PM IST | Agency | Pune

ویلو سٹی کے خلاف ۱۶؍رن سے کامیابی حاصل کرلی۔ میگھنا کی نصف سنچری

Jemimah Rodrigues named Player of the Match.Picture:INN
پلیئر آف دی میچ قرار دی جانے والی جمائمہ ۔ تصویر: آئی این این

: ایس میگھنا (۷۳) اور جمائمہ روڈریگز (۶۶) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ٹریل بلیزرس نے جمعرات کی رات کو ویلوسٹی کے خلاف ویمنز ٹی ۲۰؍چیلنج کا فائنل ۱۶؍ رن  سے جیت لیا، اس کے باوجود یہ فتح  ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے کافی نہیں تھی۔ ویلو سٹی اور سپر نواس نے ٹاپ ۲؍ ٹیموں کے طور پر فائنل میں جگہ بنائی۔
 ٹریل بلیزرس نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۱۹۰؍رن کا مضبوط اسکور بنایا اور ویلوسٹی کو ۹؍ وکٹ پر۱۷۴؍رن تک محدود کردیا۔ تینوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا اور تینوں کے ۲۔۲؍ پوائنٹس تھے لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر نواس پہلے اور ویلو سٹی دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹریل بلیزرس تیسرے نمبر پر رہے اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
 ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ٹریل بلیزرس کی کپتان اسمرتی مندھانا (ایک) جلد نمٹ گئیں لیکن میگھنا اور جمائمہ نے دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۳؍ رن کی مضبوط شراکت قائم کی۔ میگھنا نے اپنی۴۷؍ گیندوں پر ۷؍چوکے اور ۴؍چھکے لگائے جبکہ جمائمہ   نے ۴۴؍گیندوں پر۷؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہیلی میتھیوز نے۱۶؍ گیندوں پر۲۷؍ اور صوفیہ ڈنکلے نے ۸؍ گیندوں پر۱۹؍ رن بنائے۔
 ویلو سٹی کی ٹیم دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے  آئی تو اس کے دو ٹارگٹ تھے۔ پہلے اسے۱۵۹؍ رن بنانے تھے، پھر اسے حریف ٹیم کی طرف سے دیا گیا ہدف حاصل کرنا تھا۔ اس نے پہلے ہدف پر زیادہ توجہ مرکوز کی اور یہ فطری بھی تھا۔ آج کا میچ نہ جیتنے کے باوجود فائنل میں جگہ مل گئی۔ آج کے کھیل میں ایک نیا نام ابھرا ،کرن نوگیرے۔ کرن نے۳۴؍گیندوں پر۶۹؍رن میں ۵؍ چوکے اور۵؍چھکے لگائے۔ ٹیم کو پہلے ہدف تک لے جانے میں کرن کا بڑا رول تھا۔ شفالی ورما نے ۱۵؍گیندوں پر۲۹، یستیکا بھاٹیہ نے۱۵؍ گیندوں پر۱۹؍ اور لورا وولفرٹ نے۱۶؍ گیندوں پر۱۷؍رن بنائے۔ ٹریل بلیزرس کی جانب سے راجیشوری گائیکواڑ اور پونم یادو نے ۲۔۲؍ وکٹ  لئے۔ جمائمہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK