Inquilab Logo

یہ سال ہمارا نہیں لیکن اب عز ت و احترام کے لئے لڑنا ہوگا: دھونی

Updated: October 25, 2020, 12:58 PM IST | Agency | Sharja

ممبئی انڈینس سے ۱۰؍ وکٹ کے شکست کے بعد چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ یہ سال ہمارا نہیں ہے اور اب ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ چوک کہاں پر ہوئی ہے۔

MS Dhoni - Pic : PTI
ایم ایس دھونی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی انڈینس سے ۱۰؍ وکٹ کے شکست کے بعد چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ یہ سال ہمارا نہیں ہے اور اب ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ چوک کہاں پر ہوئی ہے۔
 جمعہ کو میچ میں شکست سے مایوس دھونی نے کہا کہ اس سے (شکست سے) افسوس ہوتا  ہے۔ آپ کویہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ غلطی کہاں ہورہی ہے۔ یہ سال ہمارا نہیں ہے۔ اس سال صرف ایک یادو میچ میں ہم نے اچھی بلے بازی اور گیند بازی کی ہے۔یہ اتنا معنی نہیں رکھتا کہ آپ ۱۰؍ وکٹ سے ہاررہے ہیں یا ۸؍ وکٹ سے۔ شکست سے تمام کھلاڑی مایوس ہیں لیکن وہ اپنی طرف سے جیتنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ چیزیں ہمیشہ ہمارے مطابق نہیں چلتیں۔
 انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے ۳؍ میچوں میں ہم اچھی کارکردگی کرسکیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری بلے بازی صحیح نہیں رہی۔ امباتی رائیڈو زخمی ہوگئے اور باقی بلے باز اچھا نہیں کرسکے اور ہم صرف بلے بازی پر دباؤ ڈالتے رہے۔ ہم جب بھی شروعات اچھی نہیں کرتے ہیں تو مڈل آرڈر کیلئے بھی مشکل  ہوجاتی ہے۔
   دھونی نے کہا کہ کرکٹ میں جب آپ مشکل دور سے گزر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اچھی چیزیں ہونے کیلئے تھوڑے بہت نصیب کے ساتھ کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں چیزیں ہمارے حق میں نہیں رہیں۔ ہم نے ٹاس نہیں جیتا اور جب ہم بلے بازی کرنے لگے تو میدان پربہت اوس گر گئی اس لئے کچھ بھی ہمارے مطابق نہیں ہوا۔ جب بھی آپ اچھی کارکردگی نہیں کرتے ہیں تو اس کے سو اسباب ہوتے ہیں۔ ایک اہم بات ہے جو آپ خود سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ اپنی مکمل صلاحیت سے کھیل رہے ہیں۔
 چنئی سپرکنگز کے کپتان نے کہاکہ جب آپ۱۱؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ جائزہ لیتے ہیں کہ میدان پر انہوں نے کس وقت اچھی کارکردگی کی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس برس ہم نے یہ نہیں کیا۔ جب آپ کی ٹیم کے ۳؍ یا ۴؍ بلے باز اچھی کارکردگی نہیں کرتے تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔ آپ جب مایوس ہوتے ہیں تو بھی اپنے چہرے پر مسکان رکھتے ہیں تاکہ ایسا نہ لگے کہ آپ گھبرائے ہوئے ہیں۔ ہم نے ڈریسنگ روم کا ماحول ویسا ہی رکھا ہے اور امید ہے کہ ہم اگلے ۳؍ میچوں میں کم از کم عزت وا حترام کیلئے ہی صحیح حالت کو بدلیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK