Inquilab Logo

ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں دویا کی سنہری کارکردگی

Updated: February 21, 2020, 9:51 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی خاتون پہلوان نے طلائی تمغہ حاصل کیا، نرملا، پنکی اورسریتا بھی فائنل میں داخل

 ہندوستانی پہلوان دویا كاكران ۔ تصویر : پی ٹی آئی
ہندوستانی پہلوان دویا كاكران ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نئی دہلی : ہندوستان کی دویا كاكران کے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے تیسرے دن یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں جمعرات کو ۶۸؍کلوگرام  زمرےمیں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد نرملا دیوی، پنکی اور سریتا نے بھی اپنے اپنے زمرے کے فائنل مقابلوں میں جگہ بنا لی۔
  دویا نے زور دار مظاہرہ کرتے ہوئے ۶۸؍ کلوگرام وزن کے زمرے میں جاپانی کھلاڑی نارها متسيكي کو ۴۔۶؍سے شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا جس  سے مقابلہ میں ہندوستان کے ۲؍گولڈ میڈل سمیت  ۶؍ تمغے ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے پنکی ، نرملا اور سریتا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں نے اپنے اپنے وزن کے زمرے  کے فائنل مقابلوں میں جگہ بنا لی ہے۔
 اس سے قبل دویا نے  ہندوستان کو مقابلہ میں دوسرا طلائی اور کل چھٹا تمغہ دلا دیا۔ دویا کے  زمرے  میں کُل ۵؍ پہلوان ہونے کی وجہ سے  راؤنڈ رابن نظام کا سہارا لیا گیا جس میں ہر پہلوان کو دوسرے پہلوان سے نبرد آزما ہو نا تھا۔ دویا نے اپنے ۴؍ مقابلے جیتے اور طلائی تمغہ  حاصل کیا۔ انہوںنے فائنل میں  جاپانی کھلاڑی نارها متسيكي کو ۴۔۶؍سے شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
  ہندوستانی خاتون کشتی کی تاریخ کو دیکھا جائے تو ایشیائی چمپئن شپ  کے خواتین کے زمرے میں ہندوستان کا یہ دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان کی نوجوت کور نے سینئر ایشیائی چمپئن شپ ۲۰۱۸ءمیں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بنی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK