عالمی نمبروَن جوکووچ نے ناروے کے کیسپر رڈ کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی
EPAPER
Updated: September 22, 2020, 2:33 PM IST | Agency | Rome
عالمی نمبروَن جوکووچ نے ناروے کے کیسپر رڈ کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی
سربیا کے ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور۸؍ویںسیڈ یافتہ ارجنٹائنا کے ڈیاگو شوارٹزمین اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ نے ناروے کے کیسپر رڈ کو مسلسل سیٹوں میں۵۔۷،۳۔۶؍سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے مقابلے میں۱۲؍ایس مارے جبکہ رڈ نے ۲؍ ایس لگائے۔ چار مرتبہ اطالوی اوپن چمپئن رہ چکے جوکووچ ریکارڈ ۳۶؍ویں ماسٹرس۱۰۰۰؍ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ وہ اور اسپین کے رافیل ندال یکساں ۳۵؍ماسٹرس ۱۰۰۰؍ خطاب کے برابر ہیں۔جوکووچ نے کہا کہ میرے لئے اعزاز جیتنا سب سے اہم ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہوتا۔ ایک دیگر سیمی فائنل میچ میں شوارٹزمین نے۱۲؍ ویں سیڈ کینیڈا کے ڈینس شاپوالوو کو۴۔۶، ۷۔۵،۵۔۷؍سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں روم میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرنے والی ٹاپ سیڈ سیمونا ہالیپ نے اتوار کو گربائن مگوروزا کو شکست دے کر تیسری بار اطالوی اوپن فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔ ہالیپ نے ۲؍گھنٹے ۱۶؍منٹ میں میچ جیت لیا۔