Inquilab Logo

جوکووچ آسٹریلیا سےملک بدری کےبعد دبئی پہنچے

Updated: January 18, 2022, 1:12 PM IST | Agency | Dubai

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدر ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔خیال رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔

Novak Djokovic. Picture:INN
نوواک جوکووچ ۔ تصویر: آئی این این

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدر ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔خیال رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔ سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو مقدمہ ہارنے کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ نوواک جوکووچ اتوار کی صبح میلبورن سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔اس سے قبل نوواک جوکووچ کی ڈی پورٹ کیے جانے کے خلاف آخری درخواست کو آسٹریلوی فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دیا   تھا۔اتوار کو تینوں ججوں نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے حکم نامے کو برقرار رکھا، ترمیم شدہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے بازی کا جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔  فیصلے کے بعد جوکووچ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کو عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے مگر وہ اس کا احترام کرتے ہوئے آسٹریلیا سے واپس جانے میں متعلقہ حکام سے تعاون کریں گے۔خیال رہے کہ انہوں نے ویکسین لگائے بغیرآسٹریلیا میں رہنے کا حق استعمال کرنا چاہا تھا، آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن ایلکس ہاک کے مطابق جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا گیاتھا ۔عالمی نمبر ایک جوکووچ کو دیگر ٹورنامنٹس میں بھی شریک ہونا ہے، البتہ اب یہ واضح نہیں کہ دیگر ممالک میں انہیں داخلہ ملے گا یا نہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK