Inquilab Logo

جوکووچ، ندال اور فیڈرر نے گھر کو ہی ٹینس کورٹ بنا دیا ہے

Updated: April 06, 2020, 1:51 PM IST | Agency | New Delhi

ٹینس کے موجودہ ۳؍ سرکردہ کھلاڑیوں سربیا کے نوواک جوکووچ، اسپین کے رافیل ندال اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اپنے اپنے ممالک میں عائد لاک ڈاؤن کے درمیان گھر کے احاطے میں ہی ٹینس كھیل كر وقت گزار رہے ہیں اور خود کو مصروف رکھنے کی کوشش میں ہیں۔

Novak Djokvic - Pic : INN
جوکووچ ۔ تصویر : آئی این این

ٹینس کے موجودہ ۳؍ سرکردہ کھلاڑیوں سربیا کے نوواک جوکووچ، اسپین کے رافیل ندال اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اپنے اپنے ممالک میں عائد لاک ڈاؤن کے درمیان گھر کے احاطے میں ہی ٹینس كھیل كر وقت گزار رہے ہیں اور خود کو مصروف رکھنے کی کوشش میں  ہیں۔
 اے ٹی پی نے اپنے تمام ٹورنامنٹوں کو فی الحال ملتوی کر رکھاہے ۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ گھر میں رہ کر خاندان والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔جوکووچ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کے اندر ٹینس کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مسابقت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ غور طلب ہے کہ اس سال اب تک ایک گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا انعقاد ہوا ہے جسے جوکووچ نے جیتا تھا۔دوسرا گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
 دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی ندال اپنی بہن ماریا بیل کے ساتھ گھر کے پچھلے حصے میں ٹینس کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا ہے۔انہوں نے دو کرسیوں کو جوڑ کر نیٹ بنا رکھا ہے۔ دنیا کے چوتھے نمبرکے کھلاڑی فیڈرر نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ گھر میں رہ کر `ٹرک شاٹ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK