Inquilab Logo

درجہ بندی میں جوکووچ کی بادشاہت برقرار، ندال نمبر ۲

Updated: October 13, 2020, 11:07 AM IST | Agency | New Delhi

فرینچ اوپن کے فائنل میں اسپین کے رافیل ندال سے ٹائٹل میچ میں شکست کے باوجود سربیا کے نوواک جوکووچ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار رہے جبکہ۱۳؍ ویں بار ٹائٹل جیتنے والے ندال دوسرے نمبر پر ہیں۔

Novak Djokovic .Picture:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر: آئی این این

 فرینچ اوپن کے فائنل میں اسپین کے رافیل ندال سے ٹائٹل میچ میں شکست کے باوجود سربیا کے نوواک جوکووچ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار رہے جبکہ۱۳؍ ویں بار ٹائٹل جیتنے والے ندال دوسرے نمبر پر ہیں۔ ۳۳؍ سالہ جوکووچ کے عالمی درجہ بندی میں ۱۱۷۴۰؍پوائنٹس ہیں اور انہیں فرینچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا فائدہ۴۸۰؍پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا۔ اس سال جوکووچ کی یہ دوسری شکست تھی اور ان کا۱۸؍ واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ندال سے ٹکراکر ٹوٹ گیا۔ رولاں گیرو کی لال بجری پراپنی۱۰۰؍ویں جیت کے ساتھ ۱۳؍واں ٹائٹل جیتنے والے اور سوئزرلینڈ  کے راجر فیڈرر کے۲۰؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل کا عالمی ریکارڈ کی برابری کرنے والے ندال دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کےکھاتے میں۹۸۵۰؍ پوائنٹس ہیں۔ دفاعی چمپئن ہونے کی وجہ سے ندال کو اس بار ٹائٹل بچانے سے کوئی پوائنٹس نہیں ملا۔ جوکووچ اور ندال کے درمیان فاصلہ اب۱۸۹۰؍ تک جا پہنچا ہے۔آسٹریا کے ڈومینک تھیم تیسرے اورٹورنامنٹ سے باہررہنے والے  فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔ سیمی فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے یونان کے اسٹیفانوس  ستسپاس ایک مقام کے فائدے کے ساتھ ۵؍ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سیمی فائنل میں ندال سے شکست پانے والے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین ٹاپ ۱۰؍میں داخل ہوگئے۔ شوارٹزمین ۶؍ مقام کی چھلانگ لگا کر ۸؍ویں نمبر پر آگئے۔ اطالوی نوجوان جانک سنر کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا فائدہ حاصل ہوا ہے اور وہ ۲۹؍ مقام کی چھلانگ لگا کر۴۶؍ ویں نمبر پر آگئے 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK