Inquilab Logo

دورۂ لنکا میں تمام نوجوانوں کو موقع نہیں مل پائے گا:دراوڑ

Updated: June 29, 2021, 1:10 PM IST | Agency | Mumbai

قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اورہندوستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ سری لنکا کے دورے پرجانے والے راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔

Rahul Dravid .Picture:INN
راہل دراوڑ ۔تصویر :آئی این این

می کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اورہندوستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ سری لنکا کے دورے پرجانے والے راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔ ہندوستان کی دوسری سینئر دورہ سری لنکا کیلئے پیر کو روانہ ہوگئی ۔  راہل دراوڑ  نے تسلیم کیا ہے کہ یہ دورہ میدان پر اترنے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کے لئے سلیکٹرس کے دروازے پر دستک دینے کے لئے ایک اچھے موقع کے طورپر کام کرے گا، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں قدم رکھنے والے کرکٹرس کے لئے میک یا بریک جیسی صورت حال ہوگی۔ انہوں نے ساتھ ہی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے لئے کہا ’’حالانکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہندوستان کے لئے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کو بریک ملنے کی صورت حال ہو۔ دراوڑ نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’جب آپ ترقی کی سطح پر ہوتے ہیں یا اپنے لئے راستہ بنانے والے لیول پر کام کرتے ہیں تو ہدف مختلف ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس یہاں حقیقت میں ایک الگ ہدف ہے۔ یہ چھوٹی سی سیریز ہے، اس لئے سب کو موقع دینا ممکن نہیں ہوگا۔ سلیکٹریہاں ہیں اورہم سیریز جیتنے کے لئے بہترین مجموعہ لے کر آئیں گے۔ بہت سارے کھلاڑی نوجوان ہیں اوریہ ان کے لئے ایک اچھا تجربہ ہوگا، گرچہ انہیں ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے اورشکھر دھون، بھونیشور کمار اوردیگرسینئر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع نہ ملے۔ وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ان کے پاس مستقبل میں مواقع ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK