Inquilab Logo

ای سی ایل سیزن۳؍ میں پھر ہندوستانی فنکاروں کا جلوہ نظرآئیگا

Updated: November 20, 2020, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi

آرٹسٹ ایونٹ کرکٹ لیگ (اے ای سی ایل ) کے تیسرے سیزن  کاجنوری ۲۰۲۱ء میں انعقاد ہوگا  جس میں تقریباً ۱۶؍ٹیموں کے ساتھ مشہور فنکاروں سمیت ۳۰۰؍کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے گروگرام یا نوئیڈا میں ہوگا جس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ای سی ایل کی شروعات ۲۰۱۹ء میں ہوئی تھی اور پچھلے دونوں سیزن میں یہ بڑی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

آرٹسٹ ایونٹ کرکٹ لیگ (اے ای سی ایل ) کے تیسرے سیزن  کاجنوری ۲۰۲۱ء میں انعقاد ہوگا  جس میں تقریباً ۱۶؍ٹیموں کے ساتھ مشہور فنکاروں سمیت ۳۰۰؍کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے گروگرام یا نوئیڈا میں ہوگا جس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ای سی ایل کی شروعات ۲۰۱۹ء میں ہوئی تھی اور پچھلے دونوں سیزن میں یہ بڑی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ پہلے سیزن میں چھ ٹیموں نے تو دوسرے سیزن میں ۱۶؍ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ ای سی ایل بانی، ایم ڈی آشیش ماتھور نے معروف ڈانسر سپنا چودھری  اور شیبانی کشیپ کے ساتھ جمعرات کے روز نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ای سی ایل سیزن ۔۳؍کے لانچ ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سونیا شرما (آسما ڈانس کمپنی کی کو فاونڈر) ، آشیش راٹھی (ورو اسمیشر کے ڈائرکٹر ) ، میور اگروال (اسپائرمائنڈ ایونٹ کے  ڈائریکٹر اور بالی جیمرس کے بانی) اور منیش آہوجا (سجدا ویڈنگس اور تماشا بینڈ کے بانی) بھی موجود تھے۔ آشیش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد  جنوری میں ہوگا اور تاریخوں کا اعلان کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا اہتمام گروگرام یا نوئیڈا میں کسی ایک جگہ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی میچ ٹینس گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے جس کے لیگ اسٹیج میں  ۱۲؍اوور اور ناک آؤٹ مرحلے میں ۱۵؍اوورز کے ساتھ تمام میچ  کھیلے جائیں گے۔ اس میں تقریباً ۱۶؍ٹیموں کے ساتھ مشہور فنکاروں سمیت  ۳۰۰؍کھلاڑی  حصہ لینے والے  ہیں ۔ہر ٹیم میں ۱۵؍کھلاڑی شامل ہوں گے۔

aecl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK