Inquilab Logo

ایلنگا نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست سے بچا لیا

Updated: February 25, 2022, 11:49 AM IST | Agency | Madrid

انتھونی ایلنگا کے ذریعے کھیل کے ۸۰؍ویں منٹ میں کئے جانے والے گول کی مدد سے مانچسٹر یونائٹیڈ نے چمپئن لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک ایک سے برابری پر روک دیا۔

Anthony Elanga. Picture: INN
مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی انتھونی ایلنگا۔ تصویر: آئی این این

انتھونی ایلنگا کے ذریعے کھیل کے ۸۰؍ویں منٹ میں کئے جانے والے گول کی مدد سے مانچسٹر یونائٹیڈ نے چمپئن لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک ایک سے برابری پر روک دیا۔پری کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے شاندار شروعات کی۔پہلے ہاف کے ۷؍ویں منٹ میں جوآو فیلکس نے ہیڈر کے ذریعے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا۔یہ برتری اس نے دوسرے ہاف میں ۸۰؍ویں منٹ تک برقرار رکھی تھی اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مانچسٹر یونائٹیڈ یہ مقابلہ ہار جائےگا۔ لیکن ’مین یو ‘کے۱۹؍سالہ کھلاڑی انتھو نی ایلنگا نے ۸۰؍ویں منٹ میں میچ ختم ہونے سے ۱۰؍منٹ قبل متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان پراتر کر ٹیم کےلئے شاندار گول کر دیا اور ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔
لیور پول نے لیڈس کے چھکے چھڑا دئیے
 محمد صلاح اور سادیو مانے کی شاندار کارکردگی کی مدد سے لیورپول نے پریمیر لیگ مقابلے میں لیڈس یونائٹیڈ کو ۶۔صفر سے ہرادیا۔لیور پول کےلئے محمد صلاح نے۱۵؍ویں اور۳۵؍ویں منٹ میں پنالٹی کے ذریعے ۲؍گول کئے جبکہ جوئیل مارٹپ نے ۳۰؍ویں منٹ میں گول کیا۔  سادیو مانے نے دوسرے ہاف میں ۸۰؍ویں اور ۹۰؍ویںمنٹ میں گول کیا۔لیورپول نے لیڈس کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی اورکھیل کےآخری لمحات  کے انجری ٹائم میں ورجل وان زک نے بھی گول کرتے ہوئے اسکور ۶۔صفر کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK