Inquilab Logo

ٹیکس کے معاملے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ میں ای میل جنگ

Updated: May 28, 2020, 12:58 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان ۲؍ایونٹ کا میزبان ہے اورکونسل معاملات کو حتمی شکل دینے سے قبل ہندوستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس رعایت کی یقین دہانی چاہتی ہے

ICC and BCCI - Pic : INN
آئی سی سی اور بی سی سی آئی ۔ تصویر : آئی این این

ٹیکس ایشو پر آئی سی سی اور ہندوستان  میں ’ای میل جنگ‘ تیز ہوگئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور ہندوستان بورڈ میں ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ شدت اختیار کرنے لگا اور اس حوالے سے دونوں باڈیز کے درمیان ’ای میل جنگ‘ چھڑ چکی ہے۔
 ہندوستان میں عالمی ایونٹس پر پہلے ٹیکس استثنیٰ حاصل تھامگر۲۰۱۶ءکے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے حکومت نے ٹیکس کاٹ لیا، جس کی ادائیگی کا آئی سی سی تاحال مطالبہ کررہا ہے۔ ہندوستان کو اب۲۰۲۱ء میں ٹی۲۰؍ اور۲۰۲۳ء میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے۔آئی سی سی معاملات کو حتمی شکل دینے سے قبل ہندوستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس رعایت کی یقین دہانی چاہتی ہے۔
 اس حوالے سے آئی سی سی کے جنرل کونسل اور کمپنی سیکریٹری جوناتھن ہال نے بی سی سی ای کو ای میل بھیجاہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ وہ اب تک حکومت سے ٹیکس استثنیٰ کیلئے  ہونے والی بات چیت کے شواہد پیش کرے۔ ساتھ میں واضح کیا کہ ٹیکس استثنیٰ کی ایونٹ سے ۱۸؍ ماہ قبل تصدیق ضروری تھی، یہ ڈیڈ لائن اب گزر چکی ہے۔ ساتھ میں میزبانی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ۱۸؍ مئی کے بعد سے کسی وقت بھی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے حقوق  ہندوستان سے واپس  لئے جا   سکتے ہیں۔
 دوسری جانب بی سی سی آئی نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کو وجہ بناتے ہوئے ڈیڈ لائن میں ۳۰؍ جون یا لاک ڈاؤن ختم ہونے  کے ایک ماہ بعد تک کی توسیع مانگ کی  ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیکس میں رعایت  کا اختیار حکومت کے پاس ہے بورڈ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتا۔ بی سی سی آئی کو یہ بات بھی ہضم نہیں ہورہی کہ انہیں اتنی سخت ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔آفیشل نے کہاکہ آئی سی سی کی بزنس باڈی آئی بی سی کونسل کے ڈائریکٹرس پر مشتمل اور کوئی بھی ہمارے خلاف اتنا سخت موقف اختیار نہیں کرسکتا، آئی سی سی میں ۲، ۳؍ انفرادی لوگ موجود ہیں جو ذاتی ایجنڈا کے تحت یہ حرکت کررہے ہیں۔ایک اور آفیشل نے کہاکہ نشریاتی ادارے کا جو آئی سی سی کے ساتھ معاہدہ ہے اس کا۴۵؍ فیصد ریونیو ہندوستان میں ہونے والے ایونٹس سے حاصل ہوگا۔ اسے پہلے ہی انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے نقصان ہوچکا۔ پہلے نشریاتی ادارے سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK