Inquilab Logo

برسلز میں لیونل میسی کے نجی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

Updated: April 05, 2020, 6:21 AM IST | Agency | Brussels

تکنیکی خرابی کی وجہ سے ۱۲؍ملین پاؤنڈ کے نجی طیارےکو اتارنا پڑا۔ طیارے میں سوار کی اطلاع نہیں

Lionel Messi - Pic : INN
لیونل میسی ۔ تصویر : آئی این این

بارسلونافٹبال کلب  کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے۱۲؍ ملین پاؤنڈ مالیت کے نجی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کروانا پڑی، اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ طیارے میں کون سفر کر رہا تھا۔
 لیونل میسی کے زیر استعمال۱۲؍ ملین پاؤنڈ کے نجی جیٹ طیارے کو خرابی کی وجہ سے برسلز ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔ بارسلونا اسٹار کا پسندیدہ جہاز کینری جزائر میں ٹینیرف جارہا تھا کہ اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی۔ فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ جیٹ پر کون سوار تھا۔
 اس وقت لیونل میسی اپنے وطن ارجنٹائنا میں ہیں کیونکہ لالیگا او ر اسپین میں فٹبال کے مقابلے نہیں ہورہے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کی وجہ فٹبال میچ نہیں ہورہے ہیں ۔ دوسرے میچ نہیں ہونے کی وجہ سے کلبوں کو مالی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑارہا ہے جس کی وجہ سے کلب انتظامیہ اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ بارسلونا فٹبال کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں ۷۰؍فیصد کی کٹوتی کی ہے اور ان میں لیونل میسی بھی شامل ہیں۔
 دوسری طرف کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے۱۰؍ لاکھ یورو عطیہ کردئیے۔ میسی نے بارسلونا اور ارجنٹائنا کے ایک اسپتال کو ۱۰؍ لاکھ یوروز عطیہ کردئیے، رقم دونوں اسپتانوں میں برابر تقسیم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث  پوری دنیا میں کھیلوں کی تمام تر سرگرمیاں معطل کی جاچکی  ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK