Inquilab Logo

ونڈیز گیندبازوں کے سامنے انگلینڈ کے بلے بازلاچار

Updated: July 10, 2020, 12:41 PM IST | Agency | England

جیسن ہولڈر نے۶؍جبکہ گیبریل نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں،میزبان ۲۰۴؍رنوں پر ڈھیر

West Indies Player - Pic : PTI
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعرات کو  انگلینڈ کی ٹیم۲۰۴؍رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے تیز گیندباز جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل نے میزبان ٹیم  کی وکٹیں آپس میں بانٹ لیں۔جیسن ہولڈر نے ۲۰؍اوور گیندبازی کرتے ہوئے ۴۲؍رن دے کر ۶؍وٹیں حاصل کیں جبکہ گیبریل نے ۱۵ء۳؍اوور کی گیند بازی میں ۶۲؍رن دیتے ہوئے ۴؍بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
  انگلینڈ کے لئے ۸؍بلے باز اپنا اسکور دہرے ہندسے تک لے گئے لیکن کوئی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔میزبان ٹیم کےلئے سب سے زیادہ۴۳؍رن بین اسٹوکس نے بنائے جس میں۷؍چوکے شامل تھے۔
  اس سے پہلے لنچ تک  قائم مقام کپتان بین اسٹوکس ۲۱؍رن اور جوس بٹلر نے ۶؍رن بناکرکریز پرموجود تھے ۔ میچ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف۱۷ء۴؍ اوور کھیلے گئے تھے جس میں انگلینڈ نے ایک وکٹ پر ۳۵؍رن بنائے تھے۔ برنس نے کل کے  ۲۰؍اور ڈیلی نے ۱۴؍رنوں سے کھیل کا آغاز کیا۔ دوسرے دن کا کھیل بھی تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور تقریباً  ۵؍ اوور کے بعد جو ڈینالی کو گیبریل نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے ۱۸؍رن بنائے۔ ڈینلی نے ۵۸؍گیندوں پر ۱۸؍رنوں میں ۴؍ چوکے لگائے۔ دوسرے سرے پر اچھی شروعات کرنے والے اوپنر روری برنس بھی گیبریل کا شکار بن گئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔
 برنس نے ۴؍چوکوں کی مدد سے ۸۵؍گیندوں پر ۳۰؍رن بنائے اور اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ ڈومینک سیبی (صفر) کو پہلے دن گیبریل نے آؤٹ کیا تھا ۔ ونڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے لنچ سے قبل جیک کرولی اور اولی پوپ کی وکٹیں حاصل کیں۔ کرولی نے ۱۰؍ اور پوپ نے ۱۲؍رن بنائے۔اس ٹیسٹ میچ میں ۱۱۷؍دن طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK