Inquilab Logo

انگلینڈ،ہندوستان کی راہ میں رُکاوٹ بن گیا

Updated: January 20, 2023, 1:44 PM IST | Bhubaneswar

ہندوستان کو ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے کراس اوور میچ کھیلنا ہوگا۔ انگلینڈ کوارٹر فائنل میں داخل

The Indian player can be seen in action against Wales in the World Cup match. (Agency)
ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی کھلاڑی کو ویلز کے خلاف ایکشن میں دیکھا جاسکتاہے۔(ایجنسی)

 انگلینڈ کے ذریعہ ہاکی ورلڈ کپ کے پول ڈی کے میچ میں اسپین کو۰۔۴؍گول سے شکست  دینے سے ہندوستان کا براہ راست کوارٹر فائنل میں داخلہ مشکل ہوگیا تھا جس سے ہندوستان کے ویلز پر۲۔۴؍گول  کامیابی حاصل کرنے کے باوجود اسے اب آخری ۸؍ میں جگہ بنانے کیلئے کراس اوور میچ کھیلنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کے پول ڈی کی ٹاپ پوزیشن پر انگلینڈ کا قبضہ رہا اور ہندوستان  اور اسپین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپرجگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ 
 آپ کو بتاتے چلیں کہ چاروں پولز سے ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل میں جائے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کراس اوور میچ کھیلیں گی۔ ایک پول کی دوسری پوزیشن والی ٹیم دوسرے پول کی تیسری پوزیشن والی ٹیم سے اور جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں پول کی ٹاپ ٹیم سے کھیلے گی۔
 ویلز کے خلاف ہندوستان نے اچھی شروعات کی تھی  لیکن اسے برتری حاصل کرنے کیلئے دوسرے کوارٹر کے آخر تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف ویلز نے بھی تیسرے کوارٹر فائنل میں اسکور ۲۔۲؍گول سے برابر کردیا تھا۔ حالانکہ چوتھے کوارٹر میں ہندوستان واپسی کی اور میچ ۲۔۴؍گول سے جیت لیا۔ 
 اس سے قبل  انگلینڈ نے جمعرات کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کے پول ڈی مقابلے میں اسپین کو۰۔۴؍  سے شکست دی۔ کلنگا اسٹیڈیم میں یکطرفہ میچ میں انگلینڈ کیلئے فل روپر ( ۱۰؍ویں)، ڈیوڈ کونڈن(۲۱؍ویں)، نکولس بینڈروک (۵۰؍ویں) اور لیام اینسل (۵۱؍ویں) نے گول کئے۔ اس میچ کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پول مرحلہ بھی بغیر کسی گول کے مکمل کر لیا۔
 فیصل ساری کے فیصلہ کن گول کی بدولت ملائیشیا نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں جمعرات کو پول سی کے ایک  دلچسپ میچ میںنیوزی لینڈ کو۲۔۳؍گول سے شکست دی۔کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں ملائیشیا کی جانب سے فیصل ساری (۸؍ویں، ۵۶؍ویں منٹ) نے ۲؍ جبکہ رضی رحیم (۴۲؍ویں منٹ) نے گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیڈن فلپس (۵۱؍ویں) اور سیم لین (۵۲؍ویں) نے گول کئے۔ نیوزی لینڈ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے دوسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا تاہم ملائیشیا نے ۸؍ویں منٹ میں فیصل کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK