Inquilab Logo

انگلینڈ۔ونڈیز ٹیسٹ: سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں

Updated: July 11, 2020, 3:04 AM IST | Southampton

کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی سی نے سماجی رابطہ رکھنے پر زور دیا تھالیکن ونڈیز کھلاڑی ہائی فائیو کرتے ہوئے نظر آئے ۔

Wendy`s players violating social distancing. Photo: INN
ونڈیز کھلاڑی سوشل ڈسنسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے۱۱۷؍ دن کے طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ اس میچ سے لوٹا ہے۔ میچ متعدد نئے ضابطوں کے تحت کھیلا جارہا ہے جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا کی وجہ سے نافذ کیا ہے جس میں تماشائی اسٹیڈیم میں نہیں آئیں گے ، گیند پر تھوک کا استعمال نہیں ہوگااور کھلاڑیوں کے مابین سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنا شامل ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو یہ مشاہدہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں نے سماجی دوری پر عمل نہیں کیا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز۲۰۴؍رن پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی اننگز کے دوران جب بھی ونڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ڈی آر ایس کا استعمال کیا اس دوران ونڈیز کے کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوئے نظر آئے ، ہائی فائیو کرتے اور ایک دوسرے کو پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ آئی سی سی نے کوروناوائرس کے بارے میں رہنمایانہ اصول جاری کئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں اور امپائروں کو ہر وقت سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا ہو گا۔
 آئی سی سی نے اپنے رہنمایانہ خطوط میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور امپائروں کو کرکٹ گراؤنڈ میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے جس میں کھلاڑی تربیت کے دوران بھی اپنے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں یا اس فاصلہ کو جس پر اس ملک نے عمل میں لایا ہو۔ آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ گراؤنڈ میں کسی بھی طرح کا جشن نہیں ہونا چاہئے جس میں جسمانی رابطہ شامل ہے لیکن ان رہنمایانہ خطوط کی مکمل خلاف ورزی کی گئی اور فیلڈ امپائروں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔جب بھی ہولڈر ڈی آر ایس لیتے ، کھلاڑی ایک دوسرے کے آس پاس آجاتے اور ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے۔ کھلاڑیوں نے وکٹ گرنے پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور جشن منایا ۔ اس دوران آن فیلڈ امپائروں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
ونڈیز گیندبازوں کے بعدبلےبازوں کا اچھا مظاہرہ 
انگلش ٹیم کو ۲۰۴؍رن پر آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بھی پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی کی۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم پر ۲۴؍رن کی برتری حاصل کرلی تھی اور اس کے ۵؍کھلاڑی آؤٹ ہونے باقی تھے ۔ میچ کے تیسرے دن جمعہ کو ویسٹ انڈیز نے ۵؍وکٹ پر ۲۲۸؍رن بنالئے تھے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز جمعہ کو ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ۵۷؍رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اوراس کے بلے باز انگلش بولرس کو پریشان کرتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ نے اچھی بلےبازی کی اور وہ بین اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے پہلے ۶۵؍رن بنانے میں کامیاب رہے۔ انہو ں نے ۱۲۵؍گیندوں کا سامنا کیا اور ۶؍چوکے لگائے۔ جے کیمپ بیل نے ۲۸، شائی ہوپ نے ۱۶؍رن، نئے بلے باز شمارہ بروکس نے ۳۹؍رن اور جے بلیک ووڈ نے ۱۲؍رن کا تعاو ن دیا۔ روسٹین چیز ۲۴؍رن اور ایس ڈاؤرچ ۲۶؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ جیمس اینڈرسن اور بیس کو ۲۔۲؍ وکٹ ملے اور ایک وکٹ اسٹوکس کو ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK