Inquilab Logo

انگلینڈ کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا، اٹلی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں یورو چمپئن بنا

Updated: July 13, 2021, 1:07 PM IST | Agency | London

اطالوی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرکے دوسری بار خطاب پر قبضہ کرلیا۔ انگلینڈ ۵۵؍سال کے بعد کوئی بڑا مقابلہ جیتنے میں ناکام رہا۔انگلینڈ کے مداح مایوس

Italy became Euro champions in a penalty shootout..Picture:INN
اٹلی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں یورو چمپئن بنا۔تصویر :آئی این این

):مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے  ۳۰؍منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ شوٹ آؤٹ  پر کیا گیا جس میں اٹلی نے ۲؍ کے مقابلے میں ۳؍گول کئے۔انگلینڈ نے میچ کے شروع ہوتے ہی اٹلی کیخلاف گول کر کے برتری حاصل کرلی تھی تاہم اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے۶۷؍ ویںمنٹ میں گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کردی تھی۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی نے ۲۔۳؍گول کے ساتھ دوسری بار یوروپین چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ۲۰۱۸ء کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی اٹلی کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر یورو کپ کی  چمپئن  بن گئی۔ 
 اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی اسٹیڈیم میں آئے تھے۔انگلینڈ کا چمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ ۱۹۶۶ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔ فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا تھا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ سے انگلینڈ کے خلاف اٹلی کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل اس نے۱۹۶۸ء میں انگلینڈ کو پنالٹی  شوٹ آؤٹ سے ہرادیا تھا۔ اس طرح اس مرتبہ بھی انگلینڈ کاچمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔  جیت کے بعد تقریب کے دوران اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا ’ ’یہ روم آرہا ہے، یہ روم آرہا ہے۔‘‘ دراصل انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے ترانے کے مشہور گیت ’یہ گھر آرہا ہے‘ کا مذاق اڑایا تھا۔  ویمبلی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور اٹلی کے مابین یورو کپ فائنل کے آغاز سے قبل شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK